Kya Maryam Nawaz Ka Punjab Badle Ga?
یہ سوال بظاہر بہت سادہ ہے، مگر اس کے اندر ایک پورا نظام دفن ہے: پنجاب میں تعلیم کیوں پیچھے ہے، جبکہ دعوے ہمیشہ آگے کے ہوتے ہیں؟
ہر نئی حکومت آتے ہی تعلیم کو اپنی ترجیحات میں سرفہرست قرار دیتی ہے۔ پریس کانفرنسوں میں اصلاحات کے انبار لگ جاتے ہیں، فائلوں میں منصوبے چمکنے لگتے ہیں، مگر جب ہم گاؤں کے کسی سرکاری اسکول میں داخل ہوتے ہیں تو وہاں تصویر بالکل مختلف ہوتی ہے۔ ٹوٹی ہوئی کرسیاں، خاموش بچے اور ایک استاد جو خود حالات سے ہارا ہوا نظر آتا ہے۔
سب سے پہلا اور بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ ہم نے تعلیم اور روزگار کے درمیان رشتہ توڑ دیا ہے۔ آج کا طالب علم برسوں تعلیم حاصل کرنے کے بعد بھی بے سمت کھڑا ہے۔ اس کے ہاتھ میں ڈگری ہے، مگر اس کے پاس ہنر نہیں۔ ہم نے پورے نظام کو نمبروں، گریڈز اور رٹے تک محدود کر دیا ہے۔ نتیجہ........
