menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Yalta Se Shenzhen Tak, Dunya Ke Faisle Kaun Karta Hai?

19 0
yesterday

یالٹا سے شینزن تک، دنیا کے فیصلے کون کرتا ہے؟

فروری 1945ء کی سرد شام تھی، یورپ دوسری جنگِ عظیم کی تباہ کاریوں سے گزر رہا تھا، جرمنی کی شکست اب چند قدم دور تھی اور دنیا کی تین بڑی طاقتوں کے سربراہ بحیرہ اسود کے کنارے کریمیا کے شہر یالٹا میں جمع تھے۔ امریکہ کے صدر فرینکلن ڈی روزویلٹ، برطانیہ کے وزیراعظم ونسٹن چرچل اور سوویت یونین کے سربراہ جوزف اسٹالن ایک میز کے گرد بیٹھے تھے۔ یہ عام ملاقات نہیں تھی، یہ دنیا کے مستقبل کا نقشہ بنانے والی بیٹھک تھی۔ تینوں کے سامنے ایک شکست خوردہ جرمنی تھا، یورپ کی نئی سرحدیں تھیں، مشرقی یورپ کا مستقبل تھا اور ایک ایسی عالمی تنظیم کا تصور تھا جو آنے والی نسلوں کو ایک اور عالمی جنگ سے بچا سکے۔

تینوں رہنماؤں نے اپنے اپنے مفادات کے مطابق فیصلے کیے اور دنیا کا سیاسی نقشہ بدلنے کی بنیاد رکھ دی۔ آج اکیاسی برس بعد تاریخ نے ایک نیا منظر دکھایا ہے۔ چین کے شہر شینزن میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ، چین کے صدر شی جن پنگ اور روس کے صدر ولادی میر پیوٹن ایک ہی میز پر بیٹھے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا دنیا ایک مرتبہ پھر بڑی طاقتوں کے ہاتھوں نئے عالمی نظام کی طرف بڑھ رہی ہے؟

دوسری جنگِ عظیم کے دوران تین بڑی اتحادی طاقتوں کے سربراہان کی تین تاریخی کانفرنسیں ہوئیں۔ پہلی کانفرنس تہران میں 28 نومبر سے یکم دسمبر 1943ء تک منعقد ہوئی۔ ایران کے دارالحکومت تہران میں روزویلٹ، چرچل اور اسٹالن نے جرمنی کے خلاف جنگی حکمت عملی طے کی۔ اس اجلاس میں فرانس پر حملے کے لیے آپریشن اوورلارڈ شروع کرنے پر اتفاق ہوا، جس کے نتیجے میں جون 1944ء میں اتحادی افواج نے نارمنڈی میں تاریخی لینڈنگ کی۔ اسٹالن نے مشرقی محاذ پر جرمن فوج کے خلاف مزید کارروائی کا وعدہ کیا اور جاپان کے خلاف جنگ میں سوویت یونین کی ممکنہ شمولیت پر بھی بات ہوئی۔ اس ملاقات نے اتحادیوں کی عسکری حکمت عملی کو ایک مشترکہ سمت دی۔

دوسری بڑی کانفرنس 4 سے 11 فروری 1945ء کو کریمیا کے شہر یالٹا میں ہوئی۔ اس وقت جرمنی تقریباً شکست کھا چکا تھا۔ تینوں رہنماؤں نے فیصلہ کیا کہ جرمنی کو شکست کے بعد اتحادی طاقتوں کے زیر انتظام مختلف قبضہ جاتی علاقوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ برلن کا انتظام بھی مشترکہ نگرانی میں ہوگا۔ پولینڈ کی نئی حکومت اور مشرقی یورپ کے سیاسی مستقبل پر گفتگو ہوئی، سوویت یونین نے جاپان کے خلاف جنگ میں شامل ہونے کا وعدہ کیا اور اقوام متحدہ کے قیام کے حوالے سے اہم معاملات طے کیے گئے۔ سلامتی کونسل میں بڑی طاقتوں کے خصوصی کردار اور ویٹو کے اصول کو بھی عملی شکل دینے کی راہ ہموار ہوئی۔ یہ وہ فیصلے تھے جنہوں نے جنگ کے بعد دنیا کے سیاسی نظام کی بنیاد رکھی۔ لیکن اس........

© Daily Urdu