menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Ye Kaisa Jashan?

21 0
11.05.2026

بلاشبہ قوموں کی تاریخ میں کچھ دن ایسے ہوتے ہیں جو محض کیلنڈر کی ایک تاریخ نہیں رہتے بلکہ اجتماعی حافظے کا حصہ بن جاتے ہیں۔ ایسے دن قوموں کے اعتماد، وقار اور حوصلے کی علامت بن کر ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔ پاکستانی تاریخ میں دس مئی 2025 کا دن بھی یقیناً انہی یادگار ایام میں شمار کیا جاتا رہے گا، جب پاکستانی مسلح افواج نے"بنیان المرصوص"کے نام سے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا کر دنیا کو یہ باور کروایا کہ پاکستان صرف جغرافیہ کا نام نہیں بلکہ ایک ایسی ریاست ہے جو اپنے دفاع اور سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتی۔

یہ کامیابی محض ایک عسکری فتح نہ تھی، بلکہ قومی یکجہتی، اجتماعی عزم اور بے مثال قربانیوں کا روشن ثمر تھی۔ وطنِ عزیز کے ہر شہری نے، خواہ اس کا تعلق کسی بھی سیاسی یا مذہبی فکر سے ہو، اس کامیابی کو اپنی عزت، قومی وقار اور اجتماعی سربلندی کی علامت سمجھا۔ پاکستانی افواج نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت، جراتِ عمل اور غیر متزلزل عزم کے ذریعے نہ صرف دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کے وقار کو بھی بلند کیا۔

راقم الحروف نے بھی گزشتہ برس انہی ایام میں متعدد کالم تحریر کیے، جن میں مملکتِ پاکستان اور پاکستانی مسلح افواج کی کامیابیوں کو فخر و........

© Daily Urdu