menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Taleem, Sehat, Qanoon Sazi: Sirf Ashrafia Ke Liye?

13 0
13.09.2026

تعلیم، صحت، قانون سازی: صرف اشرافیہ کے لیے؟

تعلیم اور صحت کے شعبے کسی بھی مہذب اور فلاحی ریاست کی بنیاد سمجھے جاتے ہیں۔ آئینِ پاکستان بھی ریاست کو واضح طور پر پابند کرتا ہے کہ وہ عوام کو بنیادی سہولیات، معیاری تعلیم اور صحت کی خدمات فراہم کرے۔ تاہم گزشتہ چند دہائیوں کے دوران ایک ایسا رجحان مسلسل مضبوط ہوتا دکھائی دیتا ہے جس نے ریاستی ذمہ داریوں پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ یہ رجحان تعلیم اور صحت کے شعبوں میں سرکاری سرمایہ کاری کی بجائے نجی شعبے پر بڑھتے ہوئے انحصار کا ہے۔

ضلع شیخوپورہ پنجاب کا ایک قدیم، تاریخی اور معاشی لحاظ سے اہم ضلع ہے۔ صنعتی سرگرمیوں، زرعی پیداوار اور آبادی کے اعتبار سے نمایاں مقام رکھنے کے باوجود یہ ضلع آج تک ایک مکمل سرکاری یونیورسٹی سے محروم ہے۔ یہ محرومی صرف شیخوپورہ کی نہیں بلکہ ان ہزاروں نوجوانوں کی محرومی ہے جو محدود وسائل کے باعث مہنگے نجی تعلیمی اداروں تک رسائی حاصل نہیں کر سکتے۔ حالیہ دنوں میں پنجاب اسمبلی نے پرائیویٹ سیکٹر کی۔۔ غنی یونیورسٹی شیخوپورہ بل۔۔ کی منظوری دے دی۔ اس بل کو نہایت مختصر مدت میں اسمبلی سے منظور کروایا گیا۔ 27 اگست کو بل پیش ہوا اور یکم ستمبر کو منظوری بھی حاصل کر لی گئی۔ اس رفتار سے........

© Daily Urdu