menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Namak Haram Zehniat

55 0
25.03.2026

نمک حرام ذہنیت، ایک ایسی خطرناک سوچ جو اس مٹی میں جنم لے کر اسی مٹی کے خلاف کھڑی ہو جاتی ہے۔ ایک ایسا رویہ جو پاکستان کی ہر کامیابی پر کڑھتا ہے، ہر پیش رفت پر انگلی اٹھاتا ہے اور ہر بحران پر خوشی کے شادیانے بجاتا ہے۔ یہ وہی"نمک حرام ذہنیت"ہے جو آج ہمارے معاشرے میں خاموشی سے نہیں بلکہ پوری ڈھٹائی کے ساتھ پنپ رہی ہے۔ چہرے بدلتی ہے، زبان بدلتی ہے، مگر نیت ایک ہی رکھتی ہے یعنی پاکستان کو ہر صورت میں کمزور دیکھنا۔

یہ ذہنیت کسی ایک طبقے یا گروہ تک محدود نہیں۔ یہ مذہب، مسلک، سیاست اور جغرافیہ سب سے بالاتر ہو کر صرف موقع پرستی کی بنیاد پر اپنا چہرہ بدلتی ہے۔ جب بریلوی مکتب فکر اور ریاست کے درمیان کسی قسم کی غلط فہمی پیدا ہو تو یہی لوگ بریلوی بن کر سامنے آ جاتے ہیں۔ افغانستان کا معاملہ ہو اور دیوبندی فکر زیر بحث آئے تو یہ فوراً اسی رنگ میں ڈھل جاتے ہیں اور افغان طالبان کے ترجمان بننے میں دیر نہیں لگاتے۔ ایران کا ذکر ہو تو یہ شیعہ جذبات کے سب سے بڑے علمبردار بن جاتے ہیں، گویا پاکستانی شناخت ان کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتی۔ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات میں اتار چڑھاؤ آئے تو یہی عناصر وہابی فکر کا لبادہ اوڑھ لیتے ہیں اور سعودی........

© Daily Urdu