menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Youm e Azadijashan Nahi, Tajdeed e Ehad e Wafa Hai

47 0
12.08.2026

یومِ آزادی جشن نہیں، تجدیدِ عہدِ وفا ہے

چودہ اگست محض کیلنڈر پر درج ایک تاریخ نہیں، یہ لاکھوں قربانیوں، ہجرتوں، آنسوؤں اور عزم و یقین سے لکھی گئی ایک قومی داستان کا عنوان ہے۔ یہ وہ دن ہے جب ایک قوم نے غلامی کی زنجیریں توڑ کر دنیا کے نقشے پر ایک آزاد ریاست کی بنیاد رکھی۔

مگر سوال یہ ہے کہ کیا یومِ آزادی صرف جھنڈیوں، سبز لباس، ملی نغموں اور چراغاں کا نام ہے؟ یا یہ اپنے آپ سے ایک کڑا سوال کرنے کا دن بھی ہے کہ جس پاکستان کے لیے ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دیں، کیا ہم اُس پاکستان کا حق ادا کررہے ہیں؟

یہ وطن ہمیں مفت میں نہیں ملا۔ کسی نے گھر چھوڑا، کسی نے کاروبار، کسی نے اپنے پیارے اور کسی نے اپنی جان! جی ہاں جانیں قربان کیں۔

آپ جانتے ہیں! ہجرت کے قافلوں میں چلنے والے بہت سے لوگ پاکستان کی منزل تک پہنچنے سے پہلے ہی قربان ہوگئے۔ اسی لیے پاکستان محض زمین کا ایک ٹکڑا نہیں، قربانیوں کی امانت........

© Daily Urdu