Karore Bala Ki Shikasta Police Choki Aur Afsar Shahi Ka Surkh Feeta
کرور بالا کی شکستہ پولیس چوکی اور افسر شاہی کا سرخ فیتہ
10 نومبر کو میں کرور کے ایک مقامی دوست کے ہمراہ کوٹلی ستیاں جا رہا تھا۔ ہماری ملاقات صبح گیارہ بجے اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں سے طے تھی، جو ڈپٹی کمشنر شیرازی صاحب کی ہدایت پر ہمارے منتظر تھے۔ ہمارا ایجنڈا کرور کی تاریخی پولیس چوکی کی اپنی مدد آپ کے تحت بحالی تھا، جس کے لیے میرے کرور کے مقامی انجینئر دوست نے کمال فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام اخراجات اپنی جیب سے برداشت کرنے کی پیشکش کی تھی۔
اسسٹنٹ کمشنر جناب تیمور عادل نے ہمارا گرم جوشی سے استقبال کیا اور ہماری ملاقات ایس ڈی پی او کوٹلی ستیاں سے کرائی، جنہوں نے ہماری تحریری درخواست وصول کی۔ تاہم بعدازاں جب میں نے یہی درخواست ڈی پی او مری ڈاکٹر رضا تنویر سپرا کو واٹس ایپ کی تو انہوں نے منظوری کے لیے ایک طویل سرکاری طریقہ کار سمجھا دیا۔ ان کے مطابق درخواست آئی جی پنجاب کو پیش کی جائے گی، جو اسے منظوری کے لیے متعلقہ بورڈ کے سامنے رکھیں گے۔ یوں بیوروکریسی اور سرخ فیتے کا وہ روایتی جال سامنے آگیا جس میں سائل پھڑپھڑا کر رہ جاتا ہے، کام وہیں کا وہیں رہتا ہے اور درخواست دفتر در دفتر چکر کاٹتی رہتی ہے۔ ڈاکٹر سپرا سے اگرچہ ملاقات کا وقت بھی طے ہو چکا تھا، مگر میرے........
