menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Kya Mazhabi Halqay Ai Se Khofzada Hain?

21 0
wednesday

کیا مذہبی حلقے اے آئی سے خوف زدہ ہیں؟

مصنوعی ذہانت کے بارے میں پوپ لیو کے بیان نے دنیا بھر میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ ویٹیکن میں ان کے خطاب اور بعد میں جاری ہونے والی دستاویز Magnifica Humanitas میں انھوں نے خبردار کیا کہ اگر اے آئی کو صرف منافع، طاقت اور کنٹرول کے لیے استعمال کیا گیا تو انسان اپنی ہی تخلیق کے سامنے بے بس ہوسکتا ہے۔ انھوں نے خاص طور پر اس بات پر زور دیا کہ انسان کو ڈیٹا یا الگورتھم میں تبدیل نہیں ہونا چاہیے اور مشینوں کو انسانی وقار، اخلاقیات اور روحانی زندگی پر حاوی نہیں ہونے دینا چاہیے۔ ویٹیکن نیوز اور دیگر ذرائع کے مطابق پوپ نے اے آئی کو صرف تکنیکی مسئلہ نہیں بلکہ تہذیبی اور اخلاقی چیلنج قرار دیا۔ یہ بیان سامنے آتے ہی ایک بڑی بحث شروع ہوگئی کہ کیا مذہبی حلقے اے آئی سے خوفزدہ ہیں؟

بہت سے تبصرہ نگاروں کا خیال ہے کہ اس سوال کو صرف ٹیکنالوجی کے دائرے میں نہیں دیکھا جاسکتا۔ اس کے پیچھے گزشتہ تیس برسوں کی وہ پوری تاریخ موجود ہے جس میں انٹرنیٹ، سوشل میڈیا اور اب مصنوعی ذہانت نے مذہب، علم اور اتھارٹی کے پرانے ڈھانچوں کو بدل دیا ہے۔

انٹرنیٹ آنے سے پہلے مذہبی علم بڑی حد تک مخصوص طبقات تک محدود تھا۔ عام آدمی کے پاس اتنی کتابیں، حوالہ جات یا تاریخی مواد موجود نہیں تھا کہ وہ مختلف مذاہب کے اندرونی تضادات، تاریخی تنازعات یا فقہی اختلافات تک آسانی سے رسائی حاصل کرسکے۔ بہت سی باتیں ضخیم مذہبی کتابوں، علمی جرائد یا یونیورسٹیوں........

© Daily Urdu