menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Jasoosi Digest Aur Main (4)

25 0
15.03.2026

جاسوسی ڈئجسٹ اور میں (4)

جاسوسی ڈائجسٹ کے دفتر میں ایک ایسے رائٹر کو دیکھا جو خود کسی فلمی کردار سے کم نہیں تھے۔ لمبا قد، بھاری بھرکم جسم، سانولا رنگ، گھنی مونچھیں۔ سر کے بال تب بھی کم تھے۔ آواز گرج دار تھی۔ ایڈیٹر انور فراز صاحب نے ان سے میرا تعارف کروایا۔ وہ شیعہ نام اور انچولی سے تعلق کا سن کر خوش ہوئے۔ پھر گفتگو کے دوران جب انھوں نے بنوامیہ یا بنوعباس کی کسی شخصِت کے بارے میں فرمایا کہ وہ اپنے وقت کے جلیل القدر غنڈے تھے، تو میں بے اختیار ہنس پڑا۔

ان کا نام غلام قادر تھا اور میں جمال احسانی کے پرچے رازدار میں ان کی کہانیاں پڑھ چکا تھا۔ لیکن تب یہ نہیں جانتا تھا کہ وہ پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا کے شوہر ہیں۔ وہ بہت قابل آدمی ہیں اور شاید ایم بی اے کیا تھا۔ اچھی پوزیشنز پر رہے۔ لیکن پیپلزپارٹی کے برے وقتوں میں بیروزگار ہوگئے۔ تب فراز صاحب نے انھیں ڈائجسٹوں میں لکھنے کا راستہ دکھایا۔ وہ شاید اب بھی لکھتے ہیں۔

ایک اور رائٹر روبینہ رشید تھیں جو ہمیشہ کچھ نہ کچھ اور بھی کرتی رہتی تھیں۔ جاب کے ساتھ لکھنے کا مشغلہ جاری رکھتیں۔ انھیں بعد میں بھی آرٹس کونسل اور دوسری جگہوں پر دیکھا۔ ان کی ہینڈرائٹنگ یاد ہے اور حسام بٹ صاحب کا تبصرہ بھی۔ ہم ایک خاص انداز سے لفظ لکھتے ہیں۔ یعنی دائیں سے بائیں اور اوپر سے نیچے۔ روبینہ کا لفظ بائیں سے بھی شروع ہوسکتا تھا اور نیچے سے اوپر چلا جاتا تھا۔ بٹ صاحب ان کی کہانیوں سے مثالیں دکھاتے اور........

© Daily Urdu