Ghar Aur Daftar
گھر اور دفتر میں فرق ایسا ہی ہے جیسے پانی اور کیروسین میں ہوتا ہے اور بظاہر بھی اتنا ہی معلوم ہوتا ہے حالانکہ گھر اور دفتر کی وجودیات میں دن اور رات کا فرق ہے۔ اگر گھر اور کنبہ ٹوٹ جائے تو دینی معاشرت کے قیام کا خواب بھی نہیں دیکھا جا سکتا۔ اصلاً، دینی معاشرت گھر کی توسیع ہے جبکہ جدید معاشرہ دفتر کی ترجیحات پر قائم ہوتا ہے۔ جدیدیت کے خلاف دفاع کا پہلا مورچہ یہ ہے کہ گھر کو دفتر کی شرائط پر نہ چلایا جائے اور گھر اور کنبے کی تشکیل میں مکارم الاخلاق اور اسوۂ رسول ﷺ کی پیروی کی جائے۔
مسلم گھرانہ اور کنبہ مکارم اور اسوہ کی اعلیٰ ترین واقعاتی تشکیل ہے جبکہ دفتر سرمائے اور طاقت کا مکمل ترین اظہار ہے۔ دینی معاشرت کا خاتمہ اس وقت شروع ہو جاتا ہے جب دفتر گھر میں نقب لگا لے اور آہستہ آہستہ اس پر قابض ہو جائے۔ گھر کے زمان و مکاں دفتر سے مختلف ہوتے ہیں اور دفتر نے انسانی گھر پر قبضہ اولاً........
