menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Hiran Minar Sheikhupura Ki Aik Yaad

16 0
yesterday

ہرن مینار شیخوپورہ کی ایک یاد

خزاں میرا پسندیدہ موسم ہے۔۔ بچپن میں ہی نہ جانے کب خشک پتوں پر چلنا میرا محبوب مشغلہ بن گیا تھا۔ شاید اس لیے کہ ٹوٹ کر بکھر جانے والے پتے مجھے اپنی ذات کے بہت قریب لگتے ہیں۔ کسی شاعر نے خوب کہا تھا کہ خزاں رُت کے پتے دراصل دل کے بکھرے ہوئے خواب ہوتے ہیں اور یہ خواب جب قدموں تلے کچلے جائیں تو سرسراہٹ کی صورت اپنی آخری آواز دے جاتے ہیں۔

میں اب خود ایک زرد آلود شام ہوں جو کبھی بھی آخری کروٹ لے سکتی ہے۔ شامیں ہمیشہ میرے وجود میں بسی رہی ہیں۔۔ کبھی باغِ جناح کی ویران راہوں میں، تو کبھی اپنے کمرے کے گہرے سکوت میں۔

مستنصر حسین تارڑ کا یہ جملہ اکثر میری سماعتوں میں گونجتا ہے کہ خزاں صرف درختوں پر نہیں اُترتی، دلوں میں بھی اُترتی ہے اور میرا دل شاید مدتوں سے اسی خزاں کا اسیر ہے۔

لیکن موسموں کی اس اداسی کا تعلق میری ذات کی کسی کمزوری سے ہرگز نہیں بلکہ یہ تو اس حساسیت کا شاخسانہ ہے جو منافقت اور بے حسی کو برداشت نہیں کر پاتی۔ میں نے مفادات کی بنیاد پر کبھی کوئی تعلق نہیں رکھا۔ میرے لیے رشتے تبھی قابلِ قبول ہیں جب ان میں خلوص کی خوشبو بسی ہو۔

میری ناپسندیدگی اسی لمحے جنم لیتی ہے جب کوئی مجھے دھوکا دینے یا ایک جیتے جاگتے انسان کے بجائے محض بطورِ عورت برتنے کی کوشش کرتا ہے۔ یہ رویہ مجھے اندر سے توڑ دیتا ہے۔

نہ میں کوئی دیوی یا ولی ہوں، نہ میرا راستہ ولیوں والا ہے، میں درگزر ضرور کرتی ہوں مگر پھر تعلق باقی نہیں رکھتی۔ میں اپنوں کے دکھ درد میں سایہ بن کر کھڑی رہتی ہوں، ان کی کامیابیوں اور صحت کے لیے دعائیں مانگتی ہوں لیکن جب میرے کڑے وقت میں مجھے تنہا چھوڑ دیا جائے تو پھر میرا اس دائرے سے نکل جانا ہی عین فطرت ہے۔

خیر، بات موسموں سے انسانی رویوں کی طرف مڑ گئی، سو یادوں کی ڈور کو دوبارہ تھامتے ہوئے ماضی کے ان دریچوں کی طرف لوٹتے ہیں جہاں سفر کی دھول اور دوستی کی مہک آج بھی محفوظ ہے۔

یہ ان دنوں کی بات ہے جب لاہور میں میٹرو بس سروس کو شروع ہوئے محض ایک یا دو برس ہی بیتے تھے اور ہم بھی تب تک اپنے آبائی علاقے اسلامیہ پارک سے آشیانہ قائد منتقل نہیں ہوئے تھے۔ ہم اپنے ایڈونچر کے ہاتھوں مجبور تھے اور لاہور کے لگ بھگ........

© Daily Urdu