menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Othello Syndrome

26 0
29.09.2026

کیا آپ "اوتیلو سنڈروم" (Othello Syndrome) کے بارے میں جانتے ہیں؟ ہمارے معاشرے میں اکثر شدید وہم، او سی ڈی (OCD) اور مردانہ شک کو "عورت کی فطرت" یا "مرد کی غیرت" کہہ کر نظر انداز کر دیا جاتا ہے، جبکہ یہ دراصل ایک خطرناک نفسیاتی مرض ہے۔

یہ نام انگریزی ادب کے مشہور ڈرامہ نگار ولیم شیکسپیئر کے ایک کردار "اوتیلو" سے لیا گیا ہے، جو بنا کسی ثبوت کے اپنی وفادار بیوی پر شک کرتا ہے اور آخر کار غصے میں اسے قتل کر دیتا ہے۔ نفسیات میں اوتیلو سنڈروم کا مطلب ایک ایسی ذہنی بیماری ہے جس میں انسان اپنے جیون ساتھی کی وفاداری پر اس حد تک اندھا شک کرنے لگتا ہے کہ کوئی بھی حقیقت یا ثبوت اس کا وہم دور نہیں کر پاتا۔

اس بیماری کی بڑی نشانیوں میں ساتھی پر مسلسل بے وفائی کے جھوٹے الزامات لگانا، چوری چھپے اس کا موبائل فون اور کال ریکارڈز چیک کرنا، اس کی لوکیشن ٹریک کرنا اور ہر وقت اس کا پیچھا کرنا شامل ہے۔ مریض گھنٹوں تفتیش کرتا ہے اور اپنے ساتھی کو دوستوں یا رشتہ داروں سے ملنے سے روک دیتا ہے، جو........

© Daily Urdu