menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Wo Waqia Jo Kitab Mein Nahi

57 39
17.02.2026

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل میں آمنے سامنے آ گئے، برسر اقتدار وزیراعظم سرکاری دورے پر تھے، یہ چین سے واپسی پر شاپنگ کے لیے ہانگ کانگ رکے تھے جب کہ سابق وزیراعظم کسی کانفرنس میں شرکت کے لیے آئے تھے، وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری نے دونوں وزراء اعظم کے ساتھ کام کیا تھا اور یہ ایمان داری، ایکسپوژر، ان تھک محنت، فوکس اور کلیرٹی کی وجہ سے سابق وزیراعظم کے بہت بڑے فین تھے، ان کا کہنا تھا میری ساری زندگی کی سروس کی لرننگ ایک طرف اور اس عارضی وزیراعظم کے ساتھ گزارے تین ماہ ایک طرف۔

وزیراعظم ہمیشہ بیوروکریٹس سے سیکھتے ہیں لیکن ان سے ہم سب نے سیکھا تھا چناں چہ پرنسپل سیکرٹری فوراً ان کے پاس گئے، دونوں کی ملاقات ہوئی، پرانے زمانے کی یادیں تازہ ہوئیں اور آخر میں سابق وزیراعظم نے موجودہ وزیراعظم سے چائے کی پیالی پر ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا، پرنسپل سیکرٹری نے فوراً ہامی بھر لی، اس کا کہنا تھا آپ آج کی شام خالی رکھیں، میں آپ کو وقت کی اطلاع کر دوں گا، پرنسپل سیکرٹری اس کے بعد بڑے جوش سے موجودہ وزیراعظم کے پاس گئے اور انہیں اطلاع دی قریشی صاحب اسی ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے ہیں، یہ آپ کے ساتھ چائے کا کپ پینا چاہتے ہیں۔

موجودہ وزیراعظم نے یہ سنا اور حقارت سے ہاتھ ہلا کر کہا "چھڈو جی اینوں" پرنسپل سیکرٹری کو جھٹکا لگا، انہیں وزیراعظم سے اس ردعمل کی توقع نہیں تھی لہٰذا انہوں نے عرض کیا "سر وہ وزیراعظم رہے ہیں، ہمیں اتنی کرٹسی تو دکھانی چاہیے" برسر اقتدار وزیراعظم کاجواب تھا "تو کیا میں اب اسے سر پر بٹھالوں، چھوڑ دیں اسے میرے پاس وقت نہیں ہے" اس کے بعد چائے اور ملاقات دونوں ناممکن ہوگئیں۔

ملاقات کا متمنی وزیراعظم معین قریشی تھا، انکار کرنے والے میاں نواز شریف تھے جب کہ پرنسپل سیکرٹری سعید مہدی تھی، مجھے یہ واقعہ 2007ء میں معین قریشی صاحب نے خود سنایا تھا، میری واشنگٹن میں ان سے ملاقات ہوئی تھی، وہ ان دنوں علیل تھے، واشنگٹن میں ان کا بہت بڑا بلکہ مہنگا ترین گھر تھا، ان کی بیگم امریکن تھیں، میں امریکا گیا، ان کی سیکرٹری سے رابطہ کیا اور انہوں نے مجھے اگلے دن بلا لیا۔

میری ان سے ان کی سٹڈی میں ملاقات ہوئی تھی، میں نے انہیں بتایا میں لندن میں میاں نواز شریف سے مل کر آیا ہوں، میاں صاحب ان دنوں لندن میں جلاوطنی کاٹ........

© Daily Urdu