menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Irani Kaise Log Hain (2)

48 0
09.04.2026

ایرانی لوگ کیسے ہیں (2)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے، میں 120 ملک گھوم چکا ہوں، میرے اس تجربے کی وجہ سے ہر حکومت مجھ سے پاکستان کی ٹورازم ڈویلپ کرنے کا نسخہ مانگتی ہے، میرا صرف ایک جواب ہوتا ہے آپ جب تک لوکل ٹورازم ڈویلپ نہیں کریں گے اس وقت تک باہر سے سیاح نہیں آئیں گے، ایران پر اقتصادی پابندیاں ہیں، وہاں یورپ اور امریکا سے کوئی شخص نہیں آتا لیکن اس کے باوجود ان کی ٹورازم ٹھیک ٹھاک ہے، اس کی وجہ لوکل ٹورازم ہے، یہ لوگ ملک کے اندر سفر کرتے رہتے ہیں جس سے ان کی ہوٹل، ریستوران اور شاپنگ کی انڈسٹری چل رہی ہے، چھٹیوں کے دنوں میں ہائی ویز، ہوٹلوں اور ریستورانوں میں جگہ نہیں ملتی۔

ہم بھی اگر اپنی سیاحتی انڈسٹری کو پروان چڑھانا چاہتے ہیں تو ہمیں لوکل ٹورازم پر توجہ دینی ہوگی، حکومت کو چاہیے یہ ہوٹلوں اور ریستورانوں کے لیے باقاعدہ پالیسی بنائے، ہر شہر میں سیاحتی مقامات کے لیے جگہیں مختص کر دے اور سرمایہ کاروں کی ان جگہوں پر تعمیرات کے لیے حوصلہ افزائی کرے، ہماری سیاحت چند برسوں میں قدموں پر کھڑی ہو جائے گی۔

ایران میں لاء اینڈ آرڈر بہت اچھا ہے، سٹریٹ کرائمز اور ہراسانی کے واقعات نہ ہونے کے برابر ہیں چناں چہ لوگ ہر شام گھروں سے باہر نکلتے ہیں جس کی وجہ سے کافی شاپس، چائے خانوں اور ریستورانوں کی انڈسٹری چل رہی ہے، ہم بھی یہ کر سکتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ گھروں سے باہر نکلیں، اس سے بھی معاشی پہیہ چل پڑے گا، حکومت رات آٹھ بجے شاپنگ سنٹر بند کرا دے لیکن ریستوران اور کافی شاپس رات دو بجے تک کھلی رہیں، اس سے سماجی اور اقتصادی دونوں تبدیلیاں آئیں گی۔

ایرانی بھی پاکستانیوں کی طرح غیر مطمئن لوگ ہیں، ہم جس طرح ہر حکومت اور ہر نظام کے خلاف ہیں، ہم جمہوری ادوار میں فوج کو یاد کرتے ہیں اور جب فوج آ جاتی ہے تو ہم جمہوریت کی بحالی کی تحریکیں شروع کر دیتے ہیں بالکل اسی طرح ایرانی بھی ہر نظام کے خلاف ہیں، ان لوگوں نے بڑی قربانیوں سے شاہ ایران سے جان چھڑائی لیکن یہ اب دوبارہ شاہ کے زمانے کی آزادیوں کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، یہ ملک میں رقص خانے (ڈسکوز)، شراب خانے اور مکمل یورپی لباس چاہتے ہیں، میرا مشاہدہ ہے یہ لوگ جس دن اس میں کام یاب ہو جائیں........

© Daily Urdu