menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Bosnia Mein Char Din (1)

36 0
latest

بوسنیا میں چار دن (1)

"میری عمر اس وقت پانچ سال تھی، جنگ کی وجہ سے واٹر سپلائی بند ہو چکی تھی، ہمیں پینے کے لیے پانی چھت سے لانا پڑتا تھا، ہم فلیٹس میں رہتے تھے، میں ایک دن سیڑھیاں چڑھ کر اوپر جا رہی تھی اچانک خوف ناک دھماکا ہوا اور ہمارے سامنے کی اپارٹمنٹ بلڈنگ نیچے گر گئی، عمارت کو سربوں نے گولے کا نشانہ بنا دیا تھا، میں ڈر گئی اور اونچی آواز میں چیخنا شروع کر دیا، میری ماں بھاگ کر اوپر آئی، میں دیوار کے ساتھ کھڑی ہو کر رو رہی تھی، میرا پورا جسم لرز رہا تھا، میری ماں نے مجھے اپنے سینے سے لگا لیا، وہ بھی رو رہی تھی، میں آج تک اس لمحے کو نہیں بھلا سکی" ایما اپنے بچپن کے واقعات سنا رہی تھی، اس کی آنکھوں میں اس وقت بھی خوف تھا، ریستوران کی فضا اچانک اداس ہوگئی۔

ایما دل چسپ خاتون ہے۔ "بیوٹی ود برین" انتہائی پڑھی لکھی اور دور اندیش ہے، جوانی میں "مس بوسنیا" رہی، دس سال امریکا میں کام کیا، بوسنیا کی فارن منسٹری کے ساتھ بھی کام کرتی رہی اور انٹیریئر ڈیکوریشن کا بھی شوق ہے، یہ سردار افتخار کی بیوی ہے، سردار افتخار کشمیری ہیں، جوانی میں جرمنی گئے، وہاں مختلف کام کیے، بزنس شروع کیا، پیسے کمائے اور دوبئی میں رئیل سٹیٹ کا کام شروع کر دیا، وہاں سے بھی پیسے کمائے، بوسنیا آئے، گزرتے گزرتے سراجیو کے مضافات میں زرعی زمین خرید لی، ایما سے ملاقات ہوئی، دونوں ایک دوسرے کے "سول میٹ" نکلے، شادی کی اور یہ آخر میں سراجیو میں ٹک گئے، میں پانچ چھ ماہ سے سردار افتخار کے ساتھ بوسنیا کا منصوبہ بنا رہا تھا لیکن مصروفیات راستے کی رکاوٹ بن جاتی تھیں، بہرحال میں 14 نومبر 2026ء کو سراجیو پہنچ گیا، یہ میرا بوسنیا کا دوسرا سفر تھا۔

میں 1998ء میں پہلی بار بوسنیا گیا تھا، وہ اس وقت جنگ سے بری طرح تباہ حال تھا، شہر میں بجلی اور پانی تک دستیاب نہیں تھا، خوراک کی شدید قلت تھی، لوگ کچی سبزیاں اور فروٹ کھاتے تھے، اولڈ ٹائون میں........

© Daily Urdu