menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Pakistan Aur Nai Nasal Ki Zimmedari

22 0
previous day

پاکستان اور نئی نسل کی ذمہ داری

کہتے ہیں کہ جب قوموں کے سورج تھوڑا سا بھی زوال کی سمت جھکنے لگتے ہیں تو وہاں کی نئی نسل پر ذمہ داریاں بہت بڑھ جاتی ہیں۔ ایسے میں وہ ترقی اور خوشحالی کی پہلی کرن بن کر ابھرتے ہیں۔ آج پاکستان کی بقاء، وقار، سلامتی اور ترقی کا دارومدار بھی آج کی نوجوان نسل کے کندھوں پر ہے۔ یہ وہ نسل ہے جو ہمارے قومی خوابوں کے ورثے کی امین بھی ہے اور ان خوبصورت خوابوں کی تعبیر کی قوی امید بھی ہے۔ کیونکہ آج کا نوجوان ہی کل کا رہنما، محقق، مسلح اور معمار قوم ہوتا ہے۔ یہ پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ پاکستان کی کل آبادی کا ستر فیصد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے جن کے سامنے ابھی زندگی کا بڑا سفر باقی ہے۔

ہماری یہ نئی نسل غیر معمولی توانائی کی حامل ہے۔ زندگی اور کلچر سے قربت کا جذبہ اور اپنی دنیا آپ پیدا کرنے اور افکار تازہ سے جہان تازہ کی نمو کی خواہش موجود ہے۔ اسی لیے ملکی استحکام اور ترقی کے لیے بنیادی طور پر نئی نسل پر بہت سی ذمہ داریاں ہوتی ہیں۔ جن میں نظریہ پاکستان اور ان نظریاتی سرحدوں کی حفاظت، علم وشعور کی جستجو، مذہبی و اخلاقی اقدار کی حفاظت اور پاسداری، قومی یکجہاتی کا فروغ، مثبت کردار اور خدمت خلق، ملک........

© Daily Urdu