menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Bahawalpur Suba He Kyun?

7 1
30.01.2026

یہ سوال محض جغرافیہ کا نہیں، یہ سوال تاریخ، شناخت اور انصاف کا ہے۔ یہ سوال اس دھرتی کا ہے جس نے پاکستان بننے سے پہلے بھی خود کو سنبھالا اور بننے کے بعد بھی پاکستان کو سنوارنے میں اپنی سی کوئی کسر نہ اٹھا رکھی۔ ریاست بہاولپور کی قیام پاکستان اور بقا پاکستان کے لیے قربانیاں تاریخ کا حصہ بن چکی ہیں۔ آج جب بھی پاکستان میں صوبوں کا بازگشت سنائی دیتی ہے سب سے پہلے صوبہ بہاولپور کی بات کی جاتی ہے۔ تو سوال یہ ہوتا ہے کہ آخر بہاولپور صوبہ ہی کیوں؟

آج پاکستان میں نئے صوبوں کی بحث محض انتظامی سہولت نہیں بلکہ تاریخی انصاف، عوامی شناخت اور بہتر طرز حکمرانی کا سوال ہے۔ دراصل صوبہ بہاولپور کا مطالبہ ان تمام پہلوں کو یکجا کرتا ہے اسی لیے یہ محض ایک نعرہ نہیں بلکہ مضبوط، منطقی اور آئینی مقدمہ بھی ہے۔ یہ صرف ایک خطہ یا علاقے کا معاملہ نہیں بلکہ ایک مکمل تاریخ کا قصہ ہے۔ جہاں اب میڈیا پر اٹھائیسویں آئینی ترمیم کی افواہوں کے تناظر میں صوبوں کے قیام کی باتیں اب ہونے لگی ہیں وہیں صوبہ بہاولپور کا مطالبہ پھر زور پکڑ رہا ہے۔

پاکستان میں جب بھی نئے صوبوں کی بات ہوتی ہے تو اسے عموماََ سیاسی نعرہ سمجھ کرنظر انداز کردیا جاتا ہے۔ صوبوں کے یہ نعرے سیاستدان ہر الیکشن سے قبل ضرور لگاتے ہیں۔ لیکن پھر ہمیشہ ہی اقتدار کی بھول بھلیوں میں یہ مطالبہ قصہ پارینہ بن کر رہ جاتا ہے۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ جب سیاستدان صوبے کی بات کرتے ہیں تو یقیناََ کوئی نہ کوئی الیکشن دروازئے پر دستک دے رہا ہوتا ہے۔ لیکن آج کل صرف صوبہ بہاولپور ہی کی بات نہیں کی جارہی بلکہ صوبہ جنوبی پنجاب اور صوبہ سرائیکستان کی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں۔ گذشتہ........

© Daily Urdu