Hunar, Mehnat Aur Sarparasti Ke Beech Hammad Sagheer Rawat Ki Kahani
ہنر، محنت اور سرپرستی کے بیچ حماد صغیر راوٹ کی کہانی
گلگت بلتستان کے پہاڑ صرف برف اور خوبصورتی کے لیے مشہور نہیں، یہاں کے نوجوانوں کی صلاحیتیں بھی کسی سے کم نہیں۔ انہی نوجوانوں میں ایک نام نمایاں ہے: حماد صغیر راوٹ۔ گلگت سپر اسٹار کے سابق کپتان اور نیشنل سطح پر گلگت بلتستان کی نمائندگی کرنے والے حماد نے نہ صرف میدان میں اپنی مہارت کا لوہا منوایا بلکہ کئی اہم میچ اپنی ٹیم کے نام کرکے فٹبال کے شائقین میں عزت و شہرت حاصل کی۔ ان کے کھیل کی سب سے بڑی خصوصیت ان کی رفتار، اعتماد، گول کرنے کی مہارت اور ٹیم ورک ہے، جس کی وجہ سے وہ مخالف ٹیموں کے لیے ہر میچ میں خطرہ بن جاتے ہیں۔
حال ہی میں ایچ ایف سی این اے کے زیر اہتمام ہونے والے ٹورنامنٹ میں این ایل آئی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے حماد نے اپنی شاندار کارکردگی سے ٹیم کو فائنل جتوایا۔ اس کے کھیل کے دوران نہ صرف ان کی تکنیک اور........
