Aboori Suba: Kya Gilgit Baltistan Ka Intizar Ab Khatam Hoga?
عبوری صوبہ: کیا گلگت بلتستان کا انتظار اب ختم ہوگا؟
گلگت بلتستان کی سیاسی تاریخ کا سب سے اہم سوال آج بھی وہی ہے جو گزشتہ کئی دہائیوں سے زیر بحث ہے: کیا اس خطے کے عوام کو وہ آئینی شناخت مل سکے گی جس کے وہ طویل عرصے سے منتظر ہیں؟ یہ خطہ دفاع، سیاحت، آبی وسائل، معدنی ذخائر اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے اعتبار سے غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے، لیکن اس کے باوجود یہاں کے عوام آج بھی مکمل آئینی حقوق سے محروم ہیں۔ ایسے وقت میں جب گلگت بلتستان میں پاکستان پیپلز پارٹی حکومت میں ہے، مسلم لیگ (ن) اپوزیشن میں ہے اور وفاق میں دونوں جماعتیں اتحادی ہیں، عبوری صوبے کی بحث ایک بار پھر زور پکڑ رہی........
