Seh Fareeqi Ijlas, Aman Ki Umeed Ya Nai Saf Bandi
سہ فریقی اجلاس، امن کی اُمید یا نئی صف بندی
دنیا کی سیاست ایسے مشکل موڑ پر ہے جہاں جنگ، تجارت، دفاع اور عالمی غلبے جیسے معاملات کو اب ایک دوسرے سے الگ نہیں کیا جا سکتا یوکرین جنگ، مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی، ایران و امریکہ تنازع، تائیوان کامسئلہ اورپھر امریکہ کی چین سے معاشی مسابقت نے عالمی امن کو پچیدہ صورتحال سے دوچار کررکھاہے اِن حالات میں 19نومبر2026کوچین کے شہر شین ژین میں دنیا کی تین بڑی طاقتوں امریکہ، چین اور روس کے صدور کامل بیٹھنا غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے مذکورہ تینوں ممالک ہی اِ س وقت عسکری و معاشی حوالے سے دنیا کی بڑی طاقتیں اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رُکن ہیں تاریخ میں پہلی مرتبہ اِن کے سربراہان ایک میزپربیٹھے اور عالمی امن، جوہری ہتھیاروں، علاقائی تنازعات اور عالمی سلامتی پربراہ راست تبادلہ خیال کیاچین میں ہونے والی(APEC)ایشیا پیسفک اِکنامک کوآپریشن کے ایسے موقع پر یہ اجلاس ہونا جب ایک طرف عالمی تجارت اور اقتصادی تعاون کا فورم موجود تھا توساتھ ہی دنیا کی تین بڑی طاقتیں مستقبل کے عالمی نظام پر تبادلہ خیال کررہی تھیں لہذاسہ فریقی ملاقات کو صرف تین صدورکی سفارتی ملاقات سمجھنا حقیقت کو کم تر کرنے کے مترادف ہوگااجلاس کے پس منظر میں عالمی طاقتوں کے درمیان بڑھتی مسابقت، معاشی مفادات، دفاعی ترجیحات اور مستقبل کے عالمی نظام کی تشکیل کا سوال موجود ہونے کے باوجود ابھی کسی نئے عالمی معاہدے یا فوری امن کی ضمانت تصورکرنا قبل ازوقت ہوگا۔
تمام تر خوش فہمیوں کے باوجود اہم بات یہ ہے کہ اجلاس میں شامل تینوں صدورکی موجودگی بظاہر مشترکہ عالمی ذمہ داریوں کا اظہارہے لیکن ہر ملک اپنے مخصوص مفادات اور ترجیحات کے ساتھ شریک ہواصدرٹرمپ کی اصل دلچسپی جوہری ہتھیاروں میں کمی، روس سے بہتر تعلقات اور چین سے معاشی وتجارتی اختلافات کم کرنے میں ہے وہ چاہتے ہیں کہ دنیا کے تنازعات سے امریکہ کو نکلنے کا باعزت راستہ ملے تاکہ معیشت، تجارت اور عالمی اثرورسوخ پر توجہ دی جا سکے۔ روس کے صدر پوٹن کے لیے یہ اجلاس عالمی سطح پر روسی اہمیت منوانے کا موقع تھاکیونکہ........
