menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Modi, Yahu Ittehad

25 0
28.02.2026

مودی کے اسرائیلی دورے سے کئی راز اب راز نہیں رہے۔ اِس دورے سے دنیا پر واضح ہوگیا ہے کہ بھارت اور اسرائیل ہر حوالے سے ایک ہیں اور دونوں ہی جارحانہ اور توسیع پسندانہ عزائم رکھتے ہیں۔ ماضی میں بھارت نے ہمیشہ کوشش کی کہ اسرائیل سے تعلقات کے باوجود عرب ممالک سے بھی بناکر رکھی جائے تاکہ معاشی مفادات متاثر نہ ہوں۔ اِسی لیے اکثر فلسطینی کے حق میں باتیں کی جاتیں لیکن نریندرامودی کی قیادت میں بھارت کو معاشی اہداف کے ساتھ اسلحہ ذخائر میں اضافے کا جنون ہے۔ اسی جنون نے بھارت کو اسرائیل سے نتھی کردیا ہے اور وہ اِب عرب ممالک سے حاصل معاشی مفادات کی قربانی دینے پر بھی آمادہ و تیار ہے مگر بھارت و اسرائیل کا اتحاد عرب ممالک کے ساتھ عالمی امن کے لیے بہت خوفناک، پریشان کُن اور تباہ کُن ثابت ہوگا جس کا ابھی مکمل اور درست تخمینہ لگانا مشکل ہے۔ مگر مودی کے دورے نے امن پسندوں کے تمام ابہام دور کردیے ہیں جس کے لیے عرب ممالک کے ساتھ پاکستان کو نئی حکمتِ عملی اختیار کرنا ہوگی۔

عرب ممالک کو اسرائیل اور بھارت کی شراکت دار ی کے مُضمرات کا ابھی صیح معنوں میں ادراک نہیں اسی لیے اُن کا ردِ عمل توقعات سے بہت کم ہے۔ ظاہری اِس صورت میں تیاری بھی نامکمل ہوگی سعودی عرب جیسا ملک بھی مخمصے کا شکار لگتا ہے جبکہ اُردن جو براہ راست اسرائیلی خطرے کی زد میں ہے وہ بھی کچھ کہنے کی بجائے خاموشی سے دیکھنے پر اکتفا کیے ہوئے ہیں۔ اِس کی وجہ اسرائیلی خوف ہی ہو سکتا ہے مگر خاموشی اختیار کرنے سے خطرہ یا خوف کم نہیں ہوتا جب تک تدارک کے لیے عملی طور پر کچھ پیش رفت نہ کی جائے جس کے کسی........

© Daily Urdu