menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Difai Sanat Aur Maeeshat

21 5
10.01.2026

پاکستان کو اِس وقت کئی سنجیدہ نوعیت کے جن چیلنجز کا سامنا ہے اِن میں ایک دہشت گردی ہے اِس کا امن و امان کی صورتحال بگاڑنے کے ساتھ معیشت کے زوال میں اہم کردار ہے کیونکہ بدامنی سے پیداواری شعبہ سُکڑنے کی وجہ سے برآمدی شعبہِ اس حدتک متاثر ہے کہ گزشتہ چھ ماہ کا تجارتی خسارہ 19 ارب ڈالرسے تجاوز کرگیا ہے اِس میں کچھ عمل دخل نرم درآمدی پالیسی کابھی ہے جو آئی ایم ایف سے کیے وعدوں کا نتیجہ ہے جس سے برآمدات سے درآمدات بڑھتی جارہی ہیں مگر دہشت گردی نے معیشت کو بُری طرح جکڑ رکھا ہے جس سے پیداواری شعبہ نمو نہیں پارہا لیکن عسکری قیادت کی دہشت گردی کے خلاف ثابت قدمی سے کافی بہتری آئی ہے مزید اطمنان کا پہلو یہ ہے کہ حکومت اور عسکری قیادت میں تعاون کی فضا ہے اور دونوں معاشی بحالی میں ایک دوسرے کے سہولت کار ہیں اِس وقت جہاں دیگر پیداواری شعبے زوال پذیر ہیں پاکستان کا دفاعی شعبہ مسلسل ترقی کی جانب گامز ن ہے اور پاکستان خطے میں دفاعی سامان برآمد کرنے والے ایک بڑے ملک کے طورپر شناخت بنارہا ہے محدودوسائل میں یہ پیش رفت معیشت کے لیے بھی کسی حدتک اکسیجن ہے۔

دسمبر1971کی پاک بھارت جنگ نے پاکستان کوجس کمزور پوزیشن پر لاکھڑا کیا تھا اُس سے پاکستان اب نکل آیاہے گزشتہ برس مئی کی محدودجھڑپوں نے ایک ایسے پاکستان کی بنیادرکھی ہے جو جوہری ملک ہونے کے ساتھ روایتی ہتھیاروں میں بھی آگے ہے اورہر قسم کے خطرات کا سامناکرنے کی اہلیت وصلاحیت رکھتا ہے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے دنیا کے جدید ترین جنگی جہازوں کو ایسے نشانہ بناکر تباہ کیا جیسے ماہر شکاری پرندوں کاشکارکرتاہے وہ بھارت جو پاکستان کے شہری علاقوں کو نشانہ بناکر طاقتور........

© Daily Urdu