menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Sab Acha Kese Banaya Bataya Jata Hai?

5 0
02.02.2026

لاہور میں داتا دربار کے قریب ماں بیٹی کے کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہونے کا معاملہ جس "خوش اسلوبی" سے نمٹایا گیا اس سے ہم اور آپ سب اچھا کشید کر سکتے ہیں۔ فقط یہی نہیں بلکہ یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا کہ علاقے کے اسسٹنٹ کمشنر ایس پی پولیس اور ایس ایچ او معطل کر دیئے گئے۔ 5 افراد کو (ان کا تعلق مختلف محکموں سے ہے) کو گرفتار کرکے ریمانڈ پر لیا گیا اور یہ کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے حکم دیا ہے کہ مرحومہ ماں بیٹی کے ورثا کو ٹھیکیدار سے ایک کروڑ روپے ہرجانہ دلایا جائے گا۔ اب پتہ نہیں کون اس تاریخ ساز اقدامات کا دشمن ہے جو یہ خبر اڑا رہا ہے کہ اس افسوسناک واقعہ پر کارروائی میں جس متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کو ہٹایا گیا اسے اے سی ہیڈ کوارٹر لگادیا گیا ہے۔

دوسری جانب اس واقعہ کی تحقیقاتی رپورٹ میں مرحومہ خاتون کے شوہر پر تشدد کا ذمہ دار ایس پی اور ایس ایچ او کو قرار دیا گیا نیز یہ کہ اس واقعہ کے حوالے سے متضاد اطلاعات کی تحقیقات کے لئے ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ آگے بڑھنے سے قبل آپ کو یہ بھی بتادوں کہ واقعہ کو فیک نیوز قرار دینے والی پنجاب کی خاتون وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے اپنے عمل پر معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ابتدائی بیان یعنی "مین ہول میں ماں بیٹی کے گرنے کی خبر کو جھوٹ ریسکیو 1122 کے ایک اہلکار کی رپورٹ کی بنیاد پر قرار دیا تھا"، یہ بھی کہ میں مستعفی ہونا چاہتی تھی لیکن وزیر اعلیٰ نے کہا تمہارا کوئی قصور نہیں۔

اسی واقعہ کے حوالے سے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی صدارت میں منعقدہ ایک اجلاس میں وزیراعلیٰ کی گفتگو کے ایک حصے کی وائرل ویڈیو نے نیا تنازعہ کھڑا کردیا ہے چند سکینڈ کے اس ویڈیو کلپ میں وزیراعلیٰ اجلاس میں موجود افسران سے کہہ رہی ہیں "یہ لاہور ہے، لیہ راجن پور یا بھکر نہیں جہاں کوئی نہیں جاتا"۔

سرائیکی بولنے والی آبادی کے ان تین اضلاع سمیت سرائیکی وسیب میں اس پر شدید ردعمل ظاہر کیا گیا سرائیکی قوم پرستوں نے ایک بار پھر عاشق بزدار کی مشہور زمانہ نظم "اساں قیدی تخت لہور دے" الاپنا شروع........

© Daily Urdu