menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Imran Khan Ka Khat Aur Bilawal Bhutto Ki Baatein

20 0
previous day

عمران خان کا خط اور بلاول بھٹو کی باتیں

سیاست کے میدان میں ان دنوں جو بڑی ہلچل ہے اس کی دو وجوہات ہیں۔ پہلی اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے اس خط کی وجہ سے جو انہوں نے سپریم کورٹ وفاقی آئینی عدالت اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس صاحبان کے نام لکھا ہے، دوسری بلاول بھٹو کی اس "میٹ دی پریس" کی بدولت جو منگل کو کراچی پریس کلب میں ہوئی۔ سمجھنے والوں کیلئے ہر دو وجوہات میں بہت ساری نشانیاں ہیں اگر سمجھنا چاہیں تو، ویسے ہمارے یہاں کی مروجہ سیاست کے بھید سمجھنے سمجھانے کیلئے نہیں کیونکہ یہ بھید ہی نہیں بلکہ صاف صاف دیوار پر لکھی تلخ حقیقت ہے جو موسموں اور بارشوں سے دھندلی نہیں پڑتی سادہ سی بات ہے ہم ایک سیکورٹی سٹیٹ میں جی بس رہے ہیں۔

اس سے آگے کا سچ یہ ہے کہ دنیا کی ہر ریاست سیکورٹی سٹیٹ ہوتی ہے ہاں کہیں ریاست اپنے لوگوں کو انسان سمجھ کر آگے بڑھنے اور پھلنے پھولنے کے مواقع فراہم کرتی ہے اور کہیں ریاست اپنے لوگوں کو رعایا سمجھ کر ہانکتی چلی جاتی ہے۔ ہم دوسری طرح کی ریاست میں ایک کم 80 برس سے جی بس رہے ہیں، تیسری دنیا کی سیکورٹی سٹیٹ میں جینا بسنا بذات خود جوئے شیر لانے کے مترادف ہے یہاں خواب بکتے ہیں تعبیریں چوری ہوتی ہیں، سرابوں کے پیچھے بھگایا جاتا ہے، منصوبہ بندی کا فقدان غربت بیروزگاری کا جادو سرچڑھ کر بولتا ہے، وسائل چند مفاد پرست طبقات کی عیاشیوں کیلئے ہوتے ہیں۔ رعایا کو تو صبر سے پیٹ بھرنا اور شکر سے تن ڈھانپا ہوتا ہے یا پھر اخروی زندگی کے ٹرک کی بتی کے پیچھے دوڑتے رہنا جہاں تھک کر بیٹھ رہے وہاں قسمت کے لکھے کی مالا جپنا۔

معاف کیجے گا تمہیدی سطور قدرے طویل ہوگئیں مگر کیا کیجے جی کے پھپھولے پھوڑنا تو ہیں کسی نہ کسی طور ہم اس سے سوا کر بھی کیا سکتے ہیں۔ خیر چھوڑیئے ہم اصل موضوع پر بات کرتے ہیں۔ عمران خان کے تین چیف جسٹس صاحبان کو لکھے گئے خط اور بلاول بھٹو کی "میٹ دی پریس" پر اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کے تین چیف جسٹس صاحبان کو لکھے گئے خط میں ٹیپ کا "مصرعہ" یہ ہے کہ زندہ رہوں گا تو بے گناہی ثابت کر سکوں گا، ان (عمران خان) کا کہنا ہے کہ میرا بلڈ پریشر 193 ہے دل کے دورے اور برین ہیمرج کا خطرہ ہے خط میں انہوں نے ٹی وی وغیرہ نہ ہونے کی........

© Daily Urdu