Be Lagaam o Badzuban Amboh Ka Shafi Ilaj
بے لگام و بدزبان انبوہ کا "شافی" علاج
مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے بہت اچھا کیا کہ حیات ٹاورز اسلام آباد میں خود سے منسوب 8 عدد فلیٹس کے حوالے الزامات لگانے والوں کے خلاف سائبر کرائم سے رجوع کرلیا لیکن یہ سوال بھی اہم ہے کہ یہ الزام پہلے پہل جس صحافی نے "گج وج" کے لگایا تھا اسے تو خواجہ سعد رفیق نے معاف کردیا مگر اس الزام کو آگے بڑھانے والے مردوزن کے خلاف این سی سی آئی اے میں درخواست دیدی اور اب این سی سی آئی اے نے ان سوشل میڈیا مجاہدین و مجاہدات کو نوٹس بھیجنا شروع کردیئے ہیں۔
جو اس الزام کو تکرار کے ساتھ اچھالتے رہے کہ حیات ٹاورز میں سعد رفیق کے آٹھ فلیٹس ہیں اور یہ کہ یہ فلیٹس ان کے کسی سوشل میڈیا منیجر نے ان کے نام سے بُک کروائے تھے۔
یہاں ساعت بھر کیلئے سانس لیجے میں آپ کو ایک پرانا قصہ یاد دلانا چاہتا ہوں، ڈاکٹر شاہد مسعود نامی ایک اینکرنے پیپلز پارٹی سندھ کے رہنما سعید غنی پر کچھ الزامات اپنے پروگرام میں مسلسل دہرائے۔ ایک شام سعید غنی اس ٹی وی چینل کی عمارت کے باہر پہنچ گئے ان کا کہنا تھا کہ اینکرنے جو الزامات مجھ پر لگائے ہیں وہ ثابت کریں۔ الزامات ثابت کرنے کی بجائے اینکرنے پولیس کو فون کردیا کہ پیپلز پارٹی کے کچھ لوگ میرے دفتر کے باہر جمع ہیں میری "جان شان" کو خطرہ ہے۔
ہماری رائے میں آج سے بیس پچیس برس قبل جب اس ملک کے اصل مالکوں نے الزامات کے زہر آلودہ نیزے بھالے تھما کر ایک سیاپا فروش لشکر میدان میں اتارا اور کشتوں کے پشتے لگوانے شروع کیئے تھے تب اگر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے ذمہ داران........
