menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Aurat Bewafa Kyun Hoti Hai?

20 0
16.05.2026

عورت بے وفا کیوں ہوتی ہے؟

پاکستانی معاشرے میں جب بھی محبت روٹھتی ہے، رشتہ بکھرتا ہے یا مرد کو جذباتی شکست ہوتی ہے تو سب سے پہلے عورت کے کردار پر سوال اٹھایا جاتا ہے۔ اسے بے وفا کہا جاتا ہے، مطلب پرست کہا جاتا ہے، جذبات سے خالی قرار دیا جاتا ہے۔ صدیوں سے شاعری، لوک کہانیوں، فلموں اور محفلوں میں عورت کو وفا کے امتحان میں کھڑا کیا گیا ہے۔ اس کے برعکس مرد کی بے وفائی کو اکثر فطرت، مجبوری یا اختیار کا نام دے کر معاف کر دیا گیا۔ سوال یہ نہیں کہ عورت بے وفا کیوں ہوتی ہے؟ سوال یہ ہے کہ عورت کو بے وفا ثابت کرنے کی روایت اتنی مضبوط کیوں ہے؟

ہمارے ہاں عورت سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ہر حال میں نبھائے۔ اگر شوہر سخت مزاج ہو تب بھی، اگر محبت ختم ہو جائے تب بھی، اگر عزت نہ ملے تب بھی۔ عورت کے صبر کو وفا کہا جاتا ہے اور اس کی بغاوت کو بے وفائی۔ یہی وجہ ہے کہ جب عورت اپنے حق میں کوئی فیصلہ کرتی ہے تو معاشرہ فوراً اس کے کردار پر انگلی اٹھا دیتا ہے۔ مرد اگر رشتہ چھوڑ دے تو وہ "مجبور" ہوتا ہے، عورت اگر الگ ہو جائے تو وہ "بے وفا" کہلاتی ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ وفا یا بے وفائی کسی ایک جنس کی میراث نہیں۔ مرد بھی بے وفا ہوتے ہیں، عورتیں بھی۔ مگر سماج نے عورت کی بے وفائی کو ایک داستان بنا دیا ہے۔ اس کی وجہ صرف جذبات نہیں بلکہ طاقت کا وہ نظام ہے جس میں........

© Daily Urdu