menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Valika Social Security Hospital Ka Insan Dost Iqdam

24 5
18.02.2026

ولیکا سوشل سیکورٹی ہسپتال کا انسان دوست اقدام

صحتِ عامہ کے شعبے میں بعض اقدامات محض انتظامی فیصلے نہیں ہوتے بلکہ وہ معاشرتی شعور، ریاستی ذمہ داری اور انسانی ہمدردی کے امتزاج کی روشن مثال بن جاتے ہیں۔ حالیہ دنوں کلثوم بائی ولیکا سوشل سیکورٹی ہسپتال میں ایڈز سے متاثرہ بچوں کے لیے ادویات کی گھروں تک فراہمی کا باقاعدہ آغاز بھی ایسا ہی ایک قدم ہے جو روایتی طبی خدمات کے دائرے سے آگے بڑھ کر فلاحی ریاست کے تصور کو عملی شکل دیتا ہے۔ یہ پیش رفت کنسلٹینٹ جنرل سرجن ڈاکٹر غیاث الدین، میڈیکل سپرنٹینڈنٹ کی ہدایت پر عمل میں آئی، جس کا بنیادی مقصد اُن بچوں تک مسلسل اور بروقت علاج پہنچانا ہے جو معاشی، سماجی یا جغرافیائی رکاوٹوں کے باعث ہسپتال تک باقاعدگی سے رسائی حاصل نہیں کر پاتے۔

پاکستان جیسے ترقی پذیر معاشرے میں ایڈز محض ایک طبی مسئلہ نہیں بلکہ سماجی تعصب، لاعلمی اور معاشی کمزوریوں سے جڑا ہوا ایک پیچیدہ بحران ہے۔ خاص طور پر بچے، جو اپنی بیماری کے اسباب اور نتائج سے نابلد ہوتے ہیں، دوہری اذیت کا شکار بن جاتے ہیں۔ ایک طرف جسمانی کمزوری اور طویل المدت علاج کی صعوبتیں اور دوسری جانب معاشرتی رویوں کی سختی۔ ایسے میں اگر علاج کے تسلسل میں ذرا سی بھی رکاوٹ آ جائے تو اس کے نتائج سنگین ہو سکتے ہیں۔ ماہرین طب کے نزدیک ایچ آئی وی/ایڈز کے مریضوں کے لیے اینٹی ریٹرو وائرل تھراپی کا باقاعدہ اور بروقت استعمال ناگزیر ہے، ادویات میں تعطل نہ صرف وائرس کی شدت میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے بلکہ مزاحمتی پیچیدگیاں بھی پیدا کر سکتا ہے۔

اسی تناظر میں گھروں تک ادویات کی فراہمی کا یہ منصوبہ محض سہولت نہیں بلکہ علاج کی حکمتِ عملی میں ایک انقلابی پیش رفت ہے۔ اس پروگرام........

© Daily Urdu