Geopolitics Ka Naya Baab
جیوپولیٹکس کا نیا باب
بین الاقوامی نظام اس وقت ایک ایسے عبوری مرحلے سے گزر رہا ہے جہاں طاقت کی روایتی تعریفیں تیزی سے تبدیل ہورہی ہیں۔ فوجی برتری اب بھی اہم ہے، مگر کسی ریاست کا حقیقی اثرورسوخ اس کی جغرافیائی اہمیت، سفارتی فعالیت، دفاعی خودکفالت، معاشی لچک، ٹیکنالوجی کی استعداد اور علاقائی بحرانوں میں تعمیری کردار سے متعین ہونے لگا ہے۔ اسی بدلتے ہوئے عالمی منظرنامے میں پاکستان کی تزویراتی اہمیت ایک مرتبہ پھر نمایاں ہوکر سامنے آئی ہے۔ جنوبی ایشیا، وسط ایشیا، خلیج، مشرقِ وسطیٰ اور بحرِ ہند کے سنگم پر واقع یہ ریاست اب محض ایک جغرافیائی حقیقت نہیں بلکہ عالمی طاقتوں کی طویل المدت حکمتِ عملی کا ایک اہم جزو بنتی جارہی ہے۔
حالیہ برسوں میں پاکستان نے اپنی دفاعی صلاحیت، عسکری تیاری اور سفارتی سرگرمیوں کے ذریعے یہ تاثر مضبوط کیا ہے کہ وہ علاقائی سلامتی کے معاملات میں نظرانداز کیے جانے والی ریاست نہیں رہا۔ داخلی چیلنجز کے باوجود دفاعی اداروں کی پیشہ ورانہ استعداد، جدید عسکری منصوبہ بندی اور بڑھتے ہوئے دفاعی تعاون نے پاکستان کو خطے کی طاقت کی مساوات میں ایک اہم مقام عطا کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جنوبی ایشیا میں رونما ہونے والی ہر بڑی پیش رفت کا تجزیہ اب پاکستان کے کردار کو سامنے........
