menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Aalmi Nizam Ka Ikhlaqi Bohran

15 0
25.05.2026

عالمی نظام کا اخلاقی بحران

بین الاقوامی نظام کی روح پر ایک گہری تھکن طاری دکھائی دیتی ہے اور یہ تھکن محض ادارہ جاتی کمزوری کا نتیجہ نہیں بلکہ اخلاقی زوال کی ایک ایسی علامت ہے جو عالمی سیاست کے ہر گوشے میں سرایت کر چکی ہے۔ حالیہ دنوں میں آمنہ جے محمد کی جانب سے ادا کیے گئے الفاظ اسی اجتماعی بے حسی کی ترجمانی کرتے ہیں، جب انہوں نے دنیا کی موجودہ کیفیت کو یوں بیان کیا کہ گویا "درندوں نے زمین پر قبضہ کر لیا ہے"۔ یہ محض ایک جذباتی جملہ نہیں بلکہ ایک سفارتی شخصیت کی جانب سے اس نظام پر فردِ جرم ہے جس نے خود اپنے ہی وضع کردہ اصولوں کو غیر مؤثر بنا دیا ہے۔

نیویارک میں ہونے والے ایک اہم اجلاس، جس کا انعقاد اقوامِ متحدہ کے پلیٹ فارم پر کیا گیا، دراصل انسانی ہمدردی کے بحرانوں کا جائزہ لینے کے لیے تھا، مگر یہ اجلاس ایک آئینہ ثابت ہوا جس میں عالمی برادری کی بے بسی اور بے حسی دونوں نمایاں ہو کر سامنے آئیں۔ آمنہ جے محمد کی تقریر میں جو تلخی تھی، وہ محض الفاظ کی سختی نہیں بلکہ ان حقائق کی عکاسی تھی جو دنیا کے مختلف خطوں میں روزانہ انسانی جانوں کی صورت میں قیمت ادا کر رہے ہیں۔

آج کا عالمی منظرنامہ اس امر کی شہادت دیتا ہے کہ بین الاقوامی قوانین، جو کبھی ریاستوں کے رویوں کو منضبط کرنے کا ایک مؤثر ذریعہ سمجھے جاتے تھے، اب اپنی اصل معنویت کھو چکے ہیں۔........

© Daily Urdu