Wo Jo Har Haal Mein Mere Sath Rahi
وہ جو ہر حال میں میرے ساتھ رہی
"دنیا نفع اٹھانے کی چیز ہے اور نیک عورت سے افضل کوئی چیز متاع دنیا میں نہیں ہے"۔ (سنن ابن ماجہ، ح 1855)
"اللہ سے ڈرنے کے بعد مومن نے نیک بیوی سے بہتر کسی چیز سے فائدہ نہیں اٹھایا۔ اگر اسے حکم دے تو فرمانبرداری کرے اس پر نگاہ ڈالے تو خوش کردے اور اگر اس پہ اعتماد کرکے قسم کھالے تو وہ اس قسم کو سچا کر دکھائے اور خاوند کی غیر موجودگی میں اپنی ذات اور خاوند کے مال میں بھلائی کرے"۔ (سنن ابن ماجہ، ح1857)
ان احادیث کا مطالعہ کرتے ہوئے میرے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ اللہ نے میرے جیسے گناہ گار بندے کو بالکل ایسی ہی اہلیہ سے نوازنا تھا۔
2018ء میں ہماری شادی ہوتی ہےاور شادی سے پہلے ہی مجھے اندازہ ہوگیا تھا کہ میری اہلیہ نیک دل اور سادہ طبیعت عورت ہیں۔ لیکن میرے چھوٹے بھائی اور ساتھ ساتھ بہت ہی قریبی دوست نے مجھے کہا یہ سب دکھاوا ہے۔ وہ بضد تھے کہ میری اہلیہ شادی کے بعد اپنے اصلی رنگ دکھائیں گی اور عام خواتین کی طرح میرا بہت خرچہ کروائیں گی۔ الحمد اللہ! ایسا کچھ نہ ہوا۔
عموماً شوہر حضرات شادی کی رات منہ دکھائی پر اپنی نئی نویلی دلہن کو زیور دیتے ہیں، سونا دیتے ہیں، انگوٹھی دیتے ہیں۔۔ میرا اس وقت حال یہ تھا کہ میں نے اپنے دوست سے کچھ پیسے ادھار لیے اور کچھ اچھے جوڑے خرید لیے اور کیونکہ لکھنے پڑھنے کا شوق ہے لہذا ساتھ شاعری بھی شامل کرلی۔ میری اہلیہ نے نہ صرف خوشی خوشی میرے تحائف قبول کیے بلکہ آج تک کبھی احساس نہیں دلایا کہ میں نے ان کو وہ تحائف نہیں دیے جن کی وہ حقدار تھیں۔
شادی کے ابتدائی دنوں میں بہت سی خواتین نے میری اہلیہ کے کان بھرنے کی کوشش کی۔ انہیں کہا جاتا کہ ابھی سے اپنے مرد کو قابو میں لے لو، خرچہ کرواؤ، ورنہ اس کی عادت بگڑ جائے گی، وغیرہ وغیرہ۔ الحمد اللہ! میری اہلیہ نے ان ساری خواتین کی بات ایک کان سے سن کر دوسرے کان سے خارج کردی۔
یہاں تک کہ میرے والد صاحب نے ایک بار میری اہلیہ سے میری جانب اشارہ کرتے ہوئے پوچھا: "کہیں تم اس شخص کے ڈر کی وجہ سے تو گھر میں نہیں ٹکی رہتی؟ ایسا تو نہیں تمہیں گھومنے پھرنے کا شوق ہے لیکن اس کی وجہ سے رکی ہوئی ہو؟" میری اہلیہ نے بڑے احترام کے ساتھ جواب دیا: "نہیں! بلکہ جب یہ نہیں ہوتا تو میں بہت اکیلی ہوجاتی ہوں۔ اس کے بغیر گھومنے پھرنے کا شوق نہیں"۔
حتی کہ جب ہنی مون کی بات آئی تو میں نے اپنی اہلیہ سے کہا: "دیکھو! ہمارے والدین نے ہماری شادی پر بہت خرچا کیا ہے اور ابھی میری مالی حالت بھی اچھی نہیں ہے۔ میں اپنے والدین پر ہنی مون کا بوجھ نہیں ڈال سکتا"۔ یہ آخری بار تھا کہ ہنی مون کی بات ہوئی۔ میری اہلیہ نے کبھی بھی ضد نہیں کی کہ ہنی مون پر لے جائیں۔ حالانکہ میری والدہ اصرار کر رہی تھیں، میری اہلیہ سے کہہ رہی تھیں کہ اپنے سسر سے کہو تمہیں اس واسطے خرچہ دیں۔ لیکن الحمد اللہ! میری اہلیہ........
