Jawani Aur Taqve Ka Taluq
تقوی کا لفظ"وقا یہ"سے نکلا ہے۔ جس کا مطلب ہے۔ بچاؤ کرنا۔ حفاظت کرنا۔ اصطلاح میں تقوی اللہ تعالی کے احکامات پر چلنا۔ ہر کام میں اللہ تعالی کا خوف اور اس کی رضا سامنے رکھنا تقوی کہلاتا ہے۔
قران میں اگر لفظ"جوانی"بار بار نہیں آیا۔ لیکن طاقت، قوت اور عمر کے مراحل کا ذکر ہے۔ سورۃ الروم: 54۔ ترجمہ: اللہ ہی ہے جس نے تمہیں کمزور پیدا کیا، پھر کمزور کے بعد قوت عطا کی، قوت کے بعد کمزوری اور بڑھاپا دیا"۔ اس آیت سے واضح ہوتا ہے کہ طاقت والا دور (جوانی) اللہ تعالی کی خاص نعمت ہے جس کا حساب لیا جائے گا۔
تقوی اور جوانی کا آپس میں بہت گہرا تعلق ہے۔ یہ جوانی ہی ہے۔ جو انسان کو جنت میں لے جاتی ہے اور یہ جوانی ہے جو انسان کو جہنم میں لے جاتی ہے۔ جوانی میں نیکی کا ثواب بہت زیادہ ہوتا ہے کیونکہ خواہشات زور پر ہوتی ہیں اور اگر آپ جوانی کے مرحلے سے گزر رہے ہیں۔ یا گزر رہی ہیں۔ اس میں........
