menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Shakhsi Marzi Se Nahi, Ijtimai Mashawarat Se

20 0
20.05.2026

شخصی مرضی سے نہیں، اجتماعی مشاورت سے

کہتے ہیں اقتدار کا سب سے بڑا فریب یہ ہے کہ وہ انسان کو خود سے بے خبر کر دیتا ہے۔ جب فیصلے کی کرسی پر بیٹھا ہوا شخص اپنے گرد موجود آوازوں کو شور سمجھنے لگے اور اپنی آواز کو حرفِ آخر، تب وہ لمحہ دراصل زوال کی ابتدا ہوتا ہے۔ تاریخ کے اوراق اس حقیقت کے گواہ ہیں کہ جن حکمرانوں نے خود کو عقلِ کل سمجھا، انہوں نے نہ صرف اپنی ذات کو نقصان پہنچایا بلکہ قوموں کو بھی اندھی گلیوں میں دھکیل دیا۔ اس کے برعکس وہ لوگ جنہوں نے مشاورت کو شعار بنایا، اختلافِ رائے کو برداشت کیا اور اجتماعی دانش پر بھروسہ کیا، وہی تاریخ میں سرخرو ٹھہرے۔ یہی وہ پس منظر ہے جس میں یہ جملہ ایک گہری معنویت اختیار کر لیتا ہے کہ "ایک شخص کی مرضی سے نہیں، بلکہ بہت سوں کی مشاورت سے"۔ یہ محض ایک فقرہ نہیں، بلکہ ایک اصول ہے، ایک آئینہ ہے، جس میں اقتدار کا اصل چہرہ دکھائی دیتا ہے۔

تصور کیجیے کہ ایک عظیم عمارت میں، جہاں دن بھر شور، مباحثے اور فیصلوں کی گونج رہی ہو، اب رات کا سکوت چھا چکا ہے۔ مہمان جا چکے ہیں، راہداریاں سنسان ہیں، ستون خاموشی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ مگر اس خاموشی کے بیچ ایک آئینہ........

© Daily Urdu