menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Kitab Tehzebon Ki Maa: Novel Maa Aik Kitab, Aik Ehad, Aik Inqilab (18)

26 0
08.05.2026

کتاب تہذیبوں کی ماں: ناول "ماں" ایک کتاب، ایک عہد، ایک انقلاب (18)

ادب کبھی محض الفاظ کا مجموعہ نہیں ہوتا، وہ اپنے عہد کی روح، اس کے تضادات، اس کے خواب اور اس کے زخم اپنے اندر سموئے ہوتا ہے۔ روسی ادیب میکسم گورکی کا شہرۂ آفاق ناول "ماں" اسی نوع کی ایک تخلیق ہے، جو محض ایک کہانی نہیں بلکہ ایک پورے عہد کی دھڑکن ہے۔ یہ ناول اس زمانے میں لکھا گیا جب روس میں انقلابی ہلچل اپنے عروج کی طرف بڑھ رہی تھی، جب ظلم اور استحصال کے خلاف آوازیں دبائی بھی جا رہی تھیں اور ابھر بھی رہی تھیں۔ گورکی نے اس ناول میں ایک عام عورت کی کہانی کے ذریعے اس غیرمعمولی عہد کی تصویر کشی کی، مگر اس تصویر میں جو سچائی تھی، وہ اُس وقت کی ریاستی سنسرشپ کے لیے ناقابلِ برداشت تھی۔ یہی وجہ تھی کہ "ماں" جیسا شاہکار اپنے ہی وطن میں شائع ہونے کی اجازت نہ پا سکا اور اسے اپنی پہلی سانسیں کسی اور سرزمین پر لینا پڑیں۔

سن 1907ء میں اس ناول کی پہلی مکمل اشاعت انگریزی ترجمے کی صورت میں امریکا میں ہوئی، جو اپنے آپ میں ایک دلچسپ اور معنی خیز واقعہ ہے۔ نیویارک کے جریدے "ایپلٹن میگزین" میں........

© Daily Urdu