menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Kaghaz Ki Khushbu, Machine Ki Bhook

17 0
yesterday

کاغذ کی خوشبو، مشین کی بھوک

نومبر کی صبح لاہور پر گلابی سی دھند بن کر اتری تھی۔ وہی گلابی موسم، جس میں ہوا کی ہلکی سی ٹھنڈک رخساروں کو چھوتی ہے اور دھوپ شرماتی ہوئی دیواروں پر اترتی ہے۔ مال روڈ کی اس صبح میں چائے کی بھاپ کے ساتھ ایک پرانا منظر بھی اٹھ آیا۔ اتوار کے کتابی اسٹال پر وہی بابا جی موجود تھے جن کے پاس میں بچپن میں کتابیں خریدنے جایا کرتی تھی۔ وہاں سے عمران سیریز کی کتابیں لیتی اور علم و تربیت کی باتیں سنتی۔ کبھی جیب ساتھ نہ دیتی تو کتاب خریدنے کے بجائے بابا جی سے اگلی قسط سن لیا کرتی۔ وہ کہانی سناتے اور میں وہیں کھڑی، پیسوں کی کمی بھول کر، کاغذ کی خوشبو میں گم ہو جاتی۔

آج بھی بابا جی نے نایاب کتابیں، ناول، سوانح عمریاں اور افسانے حسبِ معمول سلیقے سے سجا رکھے تھے۔ لوگ آتے، سرورق پلٹتے، کچھ دیر رکتے اور آگے بڑھ جاتے۔ ایک نام وَر پروفیسر بھی خاموشی سے آئے، چند کتابیں دیکھیں، کچھ خریدیں اور چلے گئے۔

اس منظر میں ایک مانوس سی اداسی تھی۔ کبھی کتابوں کے اسٹال بچوں اور بڑوں، دونوں کے لیے کشش رکھتے تھے۔ والدین بچوں کو نصابی........

© Daily Urdu