menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Astore Pareshing Se

17 0
yesterday

بیگم کو سکول میں چھوڑ کر، پڑی بنگلہ کے کے ایچ پر خراماں خراماں گھر کی طرف رواں دواں تھا کہ اچانک ہارن بجی۔ مڑ کر دیکھا تو بھائی محمد بشارت نے گاڑی روک رکھی تھی۔ شیشہ نیچے کرکے کہنے لگے، "آؤ، استور چلیں!"

وہ میزان بینک کی اپنی ٹیم کے ہمراہ صبح سویرے استور برانچ کے وزٹ پر نکلے تھے۔ ان کے ساتھ بھائی فرحت اللہ بیگ ایریا آپریشن منیجر اور غلام حسین ایریا سیلز منیجر بھی تھے۔ ہم نے تھوڑی سی پس و پیش سے کام لیا، مگر ان کا اصرار بڑھتا گیا تو ہم نے بھی آؤ دیکھا نہ تاؤ، گاڑی میں سوار ہوگئے اور استور کی طرف چل دیے۔ مشکن میں ایک کپ چائے پی، ڈشکن اور مشکن کو ہم نے استور کا چلاس قرار دیا تو احباب ہنسنے لگے تو مزید عرض کیا کہ شکر کریں ہم نے استور کا داریل نہیں کہا ورنا تو یہاں کے مکین چلاسیوں اور چلاسیت سے دو ہاتھ آگے ہیں۔

برادرم مولانا محمد بشارت کا مختصر تعارف کروانا چاہوں تو ان کا تعلق استور کی خوبصورت وادی پریشنگ سے ہے۔ انہوں نے 2007ء میں جامعہ دارالعلوم کراچی سے درسِ نظامی کی تکمیل کی۔ بعد ازاں شیخ زید اسلامک سینٹر، جامعہ کراچی سے اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔

ان کا عملی پیشہ ورانہ سفر 2010ء میں میزان بینک سے انٹرن شپ کے ذریعے شروع ہوا۔ 2013ء تک میزان بینک ہیڈ آفس میں مختلف شعبہ جات میں خدمات انجام دیں، جن میں ریلیشن شپ مینجمنٹ (میزان لبیک) اور آفیسر ٹیلی مارکیٹنگ یونٹ کی ذمہ داریاں شامل تھیں۔

2013ء سے 2017ء تک میزان بینک میں شریعہ کوآرڈینیٹر نارتھ کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں۔ اس دوران ان کی بنیادی ذمہ داریوں میں بینک کے عملے کو اسلامی بینکاری اور بینکنگ پروڈکٹس کے حوالے سے تربیت دینا، شریعہ آڈٹ کے امور انجام دینا، نیز اسلامی بینکاری کے فروغ کے لیے سیمینارز اور تربیتی ورکشاپس کا انعقاد شامل تھا۔

2017ء سے 2021ء تک میزان بینک چلاس برانچ کے برانچ منیجر رہے، جبکہ 2021ء سے جولائی 2022ء تک میزان بینک گلگت مین برانچ میں برانچ منیجر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ جولائی 2022ء میں ان کی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر انہیں ایریا ہیڈ و سینئر وائس پریزیڈنٹ گلگت بلتستان مقرر کیا گیا۔ ابتدا میں تین برانچوں کی نگرانی ان کے سپرد تھی، تاہم انہوں نے بہت قلیل عرصے میں گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں پانچ مزید برانچیں اور ایک مرکزی ہیڈ آفس قائم کیا۔ اب وہ گلگت بلتستان میں میزان بینک کی آٹھ برانچوں کے مجموعی آپریشنز کی نگرانی کر رہے ہیں۔

یوں دینی تعلیم، اسلامی مالیات میں تخصص اور بینکاری کے شعبے میں ڈیڑھ عشرے سے زائد عملی تجربے نے ان کی شخصیت کو ایک منفرد علمی و پیشہ ورانہ امتزاج عطا کیا ہے۔ اس تعلیمی و عملی پس منظر کیساتھ وہ انتہائی ملنسار، سنجیدہ، صاحب فکر، دردمند اور وژنری انسان ہیں، دوستوں کے دوست ہیں اور یاروں کے یار۔ وہ تعلق بنانا اور نبھانا خوب جانتے ہیں۔

انہوں نے یہ عزم کر رکھا ہے کہ گلگت بلتستان کے ہر بڑے شہر اور ہر ضلع میں میزان بینک کی برانچ ہونی چاہیے۔ ایک وقت تھا کہ تینوں ڈویژن میں صرف ایک ایک برانچ ہوا کرتی تھی، لیکن اب گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں میزان بینک کی متعدد برانچیں کام کر رہی ہیں۔ ان کی کوششوں سے بینک کا دائرہ کار وسیع ہوا ہے۔ تمام برانچیں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں اور بظاہر میزان بینک گلگت بلتستان میں قرضوں اور مالیاتی سہولیات کی فراہمی میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔

میزان بینک کے متعلق میں عموماً اپنے سامعین اور........

© Daily Urdu