menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Pesha Warana Raqabatein

17 0
15.07.2026

بات ذرا پرانی ہے۔ ٹرین چونکہ لیٹ تھی اسٹیشن پر گھومتے ہوئے وقار مجروح کو خیال آیا کہ ابھی ٹرین کے آنے میں کافی وقت ہے چلو اسٹیشن سے باہر چلتے ہیں تاکہ اس دوران میں میں اپنے کان صاف کروا لوں گا۔ یہاں اسٹیشن کے باہر میرا ایک ماہر جاننے وا لا ہے۔ باہر باغیچہ کے ارگرد کافی "ماہرین"کرسی میز سجائے بیٹھے تھے اور انہوں نے اپنے اپنے اڈے پر مختلف بورڈز لگا رکھے تھے مثلاً:

کامران ماہر کان صفائی آپ کا پرانا خادم کامران عرف کیدو۔۔ دانتوں کا اصلی ایکسپرٹ دلاور دہلوی۔۔ زرتاج زلف ماسٹر عرف تاجہ وغیرہ۔

کانوں کی صفائی والے نے لکھوا رکھا تھا:

یہاں کانوں کی ہر بیماری کے دانت کھٹے کیے جاتے ہیں

اور دانتوں کے ایکسپرٹ نے لکھوا رکھا تھا:

یہاں خراب دانتوں کو کان سے پکڑ کا نکال دیا جاتا ہے

ہم دونوں وہاں پر لگے نوٹس بورڈز دیکھ کر تفریح لیتے لیتے پہلے پہل دانتوں کے ایکسپرٹ کے اڈے پر ذرا سا رُکے اور پھر وہاں سے اپنے"پرانے خادم" کے کان صفائی والے کیدو کے اڈے پر پہنچ گئے تاکہ وقار مجروح کے کانوں کی صفائی کروائی جا سکے۔ اتنے میں دانتوں کا ایکسپرٹ دلاور وہاں آ کر کیدو کانوں کی صفائی والے سے کہنے لگا تم نے میرے یہ گاہک گھیر لئے ہیں انہیں میری طرف بھیجو۔ وہ کہنے لگا انہوں نے تجھے دانت نہیں دکھانے یہ میرے پرانے گاہک ہیں (یہ واحد جگہ تھی جہاں مریض کو گاہک کہا جاتا تھا اور........

© Daily Urdu