menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Aawara Singha (2)

18 0
17.04.2026

مزید کہنے لگا میری طرف دیکھو! مجھے انگریزی میں Frog اردو میں "فروغ" لکھتے ہیں میں اپنی بک بکی مہارت کی وجہ سے یہاں کے سارے جانوروں کا ادنیٰ وکیل ہوں مگر ابھی مجھے کچھ "وَدنیٰ" ہے۔ میں اپنی مدبرانہ چالاکیوں کے باوجود پورے جنگل میں "بطور" دیانت دار مشہور ہوں اور سینکڑوں کنال جھیل پر میرا ہی قبضہ ہے اور اسی وجہ جنگل کا بادشاہ میری اراضی پر شکار کا فیض پاتا ہے میں بغیر خوف و خطر ڈٹ کر اس جھیل میں ہاتھ پاؤں مارتا ہوں۔ ایک بھیڑیے نے بکری کے بچے کا شکار بھی اسی جھیل کے پاس میری ترجیہات اور توجیہات کی وجہ سے کیا تھا میں اپنے شور سے تمام جانوروں کو شر سے بھرپور شعور بھی دیتا ہوں میں نے دیگر جانوروں کے علاج اور "مغالطے" کے لیے ایک چھوٹا سا دارلصحت بھی بنا رکھا ہے۔ میری ایک ٹرٹر سے علاقہء غیر کے سب جانور یہاں جمع ہو جاتے ہیں۔

مینڈک آوارہ سنگھے کو مزید مشورہ دینے لگا کہ اگر تم جوگر پہن لو تو پھر تمہاری نظر اپنی پتلی ٹانگوں پر نہیں پڑے گی (آوارہ سنگھا مینڈک کی اس دم پر پاؤں رکھ کر کہنے لگا جو اس کے نکلنے کے بعد پیچھے رہ گئی تھی) میری آوارہ نظری سے اس جنگل کے ماحول میں تبدیلی آ چکی ہے اب یہاں کوئی "درندہ" بھی پرند نہیں مار سکتا۔ جنگل کے تمام جانور مجھے اس کا اہل سمجھتے ہیں کہ میں تمام خونخواروں کی آپس میں صلح کروا کر جنگل میں امن قائم کر سکتا ہوں بدقسمتی سے تمہیں میری قدر ہی نہیں ہے........

© Daily Urdu