menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Hamein Ache Dost Kyun Nahi Milte?

11 0
latest

ہمیں اچھے دوست کیوں نہیں ملتے؟

ہم اکثر دوستی کو ضرورت کے وقت کام آنے، مشکل میں ساتھ کھڑے ہونے، ادھار دینے یا تنہائی میں تسلی دینے سے ناپتے ہیں۔ مگر اگر دوستی کا معیار صرف یہ ہو کہ کون ہماری مشکل آسان کرسکتا ہے تو پھر دوستی اور ضرورت کے درمیان فرق بہت معمولی رہ جاتا ہے۔ ممکن ہے کوئی شخص ہم سے سینکڑوں میل دور ہو، برسوں ملاقات نہ ہو، ہماری روزمرہ زندگی میں اس کی کوئی عملی شرکت نہ ہو، لیکن اس کے باوجود وہ ہماری زندگی کا ایک اہم دوست ہو۔ اس کے برعکس کوئی شخص ہر وقت ہمارے آس پاس موجود ہو، ہماری ہر بات پر سر ہلائے، ہر فیصلے کی تعریف کرے اور کبھی ہماری غلطی کی طرف اشارہ نہ کرے، مگر شاید وہ ہماری دوستی نہیں، ہماری خوش فہمی کا محافظ ہو۔

سچی دوستی کا سب سے مشکل امتحان قربت نہیں، اختلاف ہے۔ محبت کرنا آسان ہے، مگر محبت کے باوجود کسی کو اس کی غلطی بتانا آسان نہیں۔ ہم ایسے لوگوں کو پسند کرتے ہیں جو ہمارے خیالات کی تصدیق کریں، ہماری کامیابیوں پر تالیاں بجائیں اور ہماری کمزوریوں پر خاموش رہیں۔ ہمیں وہ دوست اچھا لگتا ہے جو ہمارے آئینے کو صاف رکھے، مگر یہ پسند نہیں کہ کوئی آئینہ ہماری وہ شکل بھی دکھا دے جسے ہم خود دیکھنا نہیں چاہتے۔ شاید اسی لیے ہماری زندگی میں خوشامدی زیادہ اور خیرخواہ کم ہوتے جا رہے ہیں۔

تنقید سننے کی صلاحیت دراصل انسان کے کردار کا ایک خاموش امتحان ہے۔ اگر........

© Daily Urdu