Riyasat, Muashra Aur Etemad Ki Bahali
ریاست، معاشرہ اور اعتماد کی بحالی
کسی بھی قوم کی زندگی میں ایسے ادوار آتے ہیں جب وہ خود سے یہ سوال کرنے پر مجبور ہو جاتی ہے کہ آخر ہماری منزل کیا ہے اور ہم اس سے اتنے دور کیوں ہیں؟ پاکستان بھی آج شاید ایسے ہی ایک موڑ پر کھڑا ہے۔ معاشی مشکلات، تعلیمی پسماندگی، انصاف کی سست روی، سماجی تقسیم اور اداروں پر عوامی اعتماد میں کمی جیسے مسائل اپنی جگہ اہم ہیں، لیکن ان سب کے درمیان ایک سوال بار بار ذہن میں ابھرتا ہے کہ کیا یہ مسائل محض افراد کے بدلنے سے حل ہو جائیں گے، یا ہمیں اپنے اجتماعی طرزِ فکر اور اداروں کی سمت پر بھی غور کرنا ہوگا؟
ہم عموماً کسی ایک شخصیت، کسی ایک حکومت یا کسی ایک ادارے سے غیر معمولی توقعات وابستہ کر لیتے ہیں۔ جب وہ توقعات پوری نہیں ہوتیں تو مایوسی ہمارے رویوں کا حصہ بن جاتی ہے۔ لیکن تاریخ کا مطالعہ بتاتا ہے کہ مضبوط قومیں کسی ایک رہنما کے سہارے نہیں بلکہ مضبوط اداروں، باشعور شہریوں اور مسلسل اصلاح کے ذریعے آگے بڑھتی ہیں۔
اطالوی مفکر انتونیو گرامشی Antonio Gramsci نے ایک نہایت اہم بات کہی تھی۔ اس کے مطابق ریاست صرف اختیار یا طاقت کے ذریعے دیرپا استحکام حاصل نہیں کر سکتی، بلکہ اس کی اصل قوت عوام کے اعتماد اور رضامندی میں پوشیدہ ہوتی ہے۔ جب شہری یہ محسوس کریں کہ ریاست ان کے حقوق کی محافظ ہے، انصاف سب کے لیے یکساں ہے، قانون کسی امتیاز کے بغیر نافذ ہوتا ہے اور ان کی آواز سنی جاتی ہے، تو ریاست اور معاشرہ ایک دوسرے کی طاقت بن جاتے ہیں۔ لیکن........
