menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Kahin To Koi Kami Reh Gayi Hai

19 0
17.07.2026

کہیں تو کوئی کمی رہ گئی ہے

یہ حقیقت ہے کہ بحیثیتِ مجموعی پاکستانی قوم ہمیشہ اپنی فوج کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔ یہ قوم اپنے شہدا سے بے حد محبت کرتی ہے۔ فوج کو جب بھی ضرورت پڑی، قوم نے کھلے دل سے نہ صرف اس کا ساتھ دیا بلکہ کندھے سے کندھا ملا کر دشمن کے سامنے ڈٹ گئی۔ قیامِ پاکستان سے آج تک ہونے والی جنگوں میں ہماری فوج کبھی اکیلی نہیں لڑی، قوم ہمیشہ اس کے ساتھ کھڑی رہی۔ 1948ء، 1965ء اور 1971ء کی جنگوں میں عوام کا جذبہ دیدنی تھا۔ لوگ کہتے تھے کہ ہمیں بھی اگلے مورچوں پر بھیجا جائے، ہم بھی دشمن سے لڑتے ہوئے شہید ہونا چاہتے ہیں۔ 2019ء میں جب بھارت نے پاکستان کے خلاف جارحیت کی تو پوری پاکستانی قوم بے چینی سے پاک فوج کے جواب کی منتظر تھی۔ دعائیں بھی جاری تھیں اور دشمن کے خلاف غم و غصے کا اظہار بھی ہو رہا تھا۔ لوگوں کا بس نہیں چل رہا تھا کہ خود دشمن کے ملک میں داخل ہو کر اس کا مقابلہ کریں۔

یہی منظر 2025ء میں بھی دیکھنے کو ملا، جب پڑوسی ملک نے پاکستان پر حملہ کیا۔ پاکستانی عوام کی آنکھوں میں رتی بھر خوف نظر نہیں آیا۔ قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی رہی، یہاں تک کہ فوجی جوانوں کو عوام سے کہنا پڑا کہ آپ گھروں میں رہیں، ہم دشمن کو خود ہی ناکوں چنے چبوا سکتے ہیں۔ پھر........

© Daily Urdu