menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Zindagi Kya Hai

29 0
11.09.2026

زندگی ایک ایسا لفظ ہے جسے ہم روزانہ کئی بار سنتے اور بولتے ہیں لیکن جب یہ سوال کیا جائے کہ زندگی کیا ہے تو اس سوال کا جواب سیدھا اور آسان نہیں ہوتا۔ زندگی صرف سانس لینے، کھانے، پینے، سونے، جاگنے اور وقت گزارنے کا نام نہیں۔ زندگی احساسات، خیالات، جذبات، خواہشات، جدوجہد، کامیابی، ناکامی، محبت، نفرت، خوشی، غم، امید، نا امیدی زیر و بم اور خوابوں کا ایک وسیع سفر ہے۔ ہر انسان زندگی کو اپنے تجربات، حالات اور نظریات کی روشنی میں دیکھتا ہے۔

اسی لیے زندگی کی کوئی ایک تعریف ایسی نہیں جو ہر انسان کے تجربے کو مکمل طور پر بیان کر سکے اور ہر ایک کو مطمئن کر سکے۔ حیاتیاتی اعتبار سے زندگی ایک ایسی حالت ہے جس میں کسی جاندار میں نشوونما، بڑھوتی، توانائی کا استعمال، غذا کا حصول، ماحول کے ساتھ تعامل اور نسل کو آگے بڑھانے کی صلاحیت موجود ہو۔ انسان، جانور، چرند، پرند، درخت اور بے شمار حشرات الارض زندگی کی نعمت سے مستفید ہوتے ہیں۔ ایک پودا بیج سے پھوٹتا ہے، بڑھتا ہے، پھول اور پھل دیتا ہے اور پھر فنا سے دوچار ہو جاتا ہے لیکن انسانی زندگی محض حیاتیاتی عمل نہیں۔ انسان کے پاس عقل، شعور، احساس، جذبات، اخلاق، جمالیاتی حس اور خواہشات ہیں۔ انسان ارادہ رکھنے والی مخلوق ہے۔ وہ اپنے وجود کے بارے میں سوال کرتا ہے۔

وہ سوچتا ہے کہ میں کیا ہوں، کون ہوں، کہاں سے آیا ہوں۔ میں کہاں جاؤں گا۔ اس زندگی کا مقصد کیا ہے۔ مجھے یہ زندگی کیسے گزارنی چاہیے۔ میں بیمار نہیں ہونا چاہتا لیکن بیمار ہوتا ہوں۔ بڑھاپا کیوں کر ہے۔ موت کیوں آتی ہے اور موت کے بعد کیا ہوگا۔ کیا موت زندگی کا خاتمہ ہے یا یہ صرف کسی دوسری زندگی میں منتقل ہونا ہے۔ اگر ایسا ہے تو وہاں زندگی کیسی ہوگی۔ یہی سوالات انسان کو دوسرے جانداروں سے ممتاز کرتے ہیں۔

زندگی صرف ایک بار ملتی ہے۔ زندگی کو اگر........

© Daily Urdu