Bechare Awam
جناب شہباز شریف وزیرِ اعظم ہیں، وہ اچھے اور محنتی مینیجر سمجھے جاتے ہیں اور انھیں مقتدر حلقوں کی تائید بھی حاصل ہے۔ مسلم لیگ کا سارا ووٹ بینک جناب نواز شریف کے نام سے ہے۔ شہباز شریف کو اپنے بھائی میاں نواز شریف کی حمایت حاصل ہے، نواز شریف کا حکومت کا تجربہ بھی بہت ہے۔ وہ تین بار وزیرِ اعظم منتخب ہوئے۔ پہلی بار جب وہ حکومت میں آئے تو ان کے تجویز کردہ معاشی اقدامات بہترین تجاویز قرار دی جاتی ہیں اور ملک کو انقلابی طور پر ماڈرن ترقی یافتہ بنانے کی طرف لے جا سکتے تھے لیکن اڑان بھرنے سے پہلے ہی ان کی حکومت کو چلتا کیا گیا۔
سارے انتخابات میں نواز شریف نے مسلم لیگ ن کی قیادت کی، ثابت کیا کہ ان کا ذاتی لیڈر شپ ووٹ بینک ہے اور وہ عوام کے ایک بڑے حصے کےIn his own rightقائد ہیں۔ جناب شہباز شریف، اپنے بھائی کی سیاسی مقبولیت سے خاطر خواہ فائدہ اُٹھاتے رہے ہیں اور اب بھی اٹھا رہے ہیں۔ پنجاب میں وزیرِ اعلیٰ کے طور پر کام کرتے ہوئے وہ ایک اچھے مینیجر کے طور پرسامنے آئے۔ ان کو ووٹ بینک بنانے کی پرواہ نہیں تھی کیونکہ ووٹ بینک مسلم لیگ اور میاں نواز شریف کا تھا، وہ پنجاب جیسے بڑے صوبے کے حکمران رہے۔
پرویز مشرف کے دور میں مسلم لیگ میں سے مسلم لیگ ق بنائی گئی تاکہ نواز شریف کو سیاسی طور پر کمزور کردیا........
