Bujhi Bujhi Shaam Sheryaran
بجھی بجھی "شامِ شعریاراں"
مشتاق احمد یوسفی کی ربع صدی کے وقفے کے بعد آنے والی نئی کتاب شامِ شعریاراں، کا اردو حلقوں میں بڑی شدت سے انتظار کیا گیا۔ کتاب آنے سے پہلے ہی میرا خیال تھا کہ شاید یوسفی صاحب کو شاید آبِ گم، کے فلک بوس معیار کو ایک بار پھر چھونے میں مشکل پیش آئے گی۔ لیکن دلِ خوش فہم کے ایک گوشے میں ایک کرن یہ بھی پنپتی رہی کہ 25 سال بعد کتاب لا رہے ہیں تو کیا پتہ، اس میں کچھ چمتکار دکھا ہی دیں۔
ویسے بھی کہا جاتا ہے کہ یوسفی صاحب کے اندر کا نقاد بہت سخت ہے، جب تک تحریر خود ان کے کڑے پیمانے پر سولہ آنے نہ اترے، اسے دن کی ہوا نہیں لگنے دیتے۔ ان کا مسودے کو پانچ سات سال تک پال میں رکھنے، والا فقرہ تو ویسے ہی بڑا مشہور ہے۔
کچھ امیدیں اس وجہ سے بھی بندھیں کہ حضرت افتخار عارف نے کراچی میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ یوسفی صاحب نے گذشتہ عشروں میں سات سات سو صفحے کے دو سفرنامے، چار سو صفحے کا ایک ناول اور پتہ نہیں کیا کیا لکھ رکھا ہے، لیکن وہ انھیں شائع نہیں کروا رہے کہ ایک آدھ آنچ کی کسر ہے۔ تو کیا پتہ یہ کسر اس کتاب میں پوری ہوگئی ہے جبھی تو وہ اسے لا رہے ہیں۔
بالآخر دکانوں کے چکر لگا لگا کر کتاب ہاتھ آئی تو پڑھ کر امیدوں کے محل زمین پر آ رہے۔
کتاب کیا ہے، طرح طرح کی الم غلم تحریریں جمع کرکے بھان متی کا کنبہ جوڑ رکھا ہے۔ اگر کالموں کے کسی مجموعے کی تقریبِ رونمائی میں تقریر کی ہے تو اسے بھی کتاب........
