Youm e Azadi
ذرا ایک لمحے کے لیے تصور کیجیے کہ ہم آج صبح نیند سے جاگتے ہیں اور ہمیں بتایا جائے کہ ہم اپنی مرضی سے اپنے مذہب پر عمل نہیں کر سکتے، اپنی زبان نہیں بول سکتے، اپنی شناخت کے مطابق زندگی نہیں گزار سکتے اور اپنے مستقبل کا فیصلہ بھی خود نہیں کر سکتے۔ شاید یہ تصور ہی ہمیں بے چین کر دے۔ لیکن کبھی سوچا ہے کہ کئی سال پہلے ہمارے بزرگوں نے اس کیفیت کو صرف تصور نہیں کیا تھا، بلکہ برسوں تک اسے حقیقت کی صورت میں جھیلا تھا اور ہمیں یہ نعمت عطا ہوئی۔
آزادی کا مطلب صرف کسی دوسرے ملک کی حکومت سے نجات حاصل کرنا نہیں۔ آزادی دراصل اپنے فیصلے خود کرنے، اپنی تہذیب اور مذہبی شناخت کو محفوظ رکھنے اور عزت و وقار کے ساتھ زندگی گزارنے کا نام ہے۔ لیکن آزادی کے ساتھ ذمہ داری بھی آتی ہے۔ اگر آزادی ہمیں حق دیتی ہے تو یہی آزادی ہم سے فرائض بھی مانگتی ہے۔
پاکستان کا قیام ایک دن میں ہونے والا واقعہ نہیں تھا۔ اس کے پیچھے کئی دہائیوں کی سیاسی جدوجہد، فکری بیداری اور بے شمار قربانیاں موجود تھیں۔ برصغیر کے مسلمانوں نے محسوس کیا کہ ان کے مذہبی، تہذیبی اور سیاسی حقوق ایک الگ وطن کے بغیر........
