menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Tota Kis Pinjre Mein Hai

26 0
29.10.2026

برسوں کی سیاست، اقتدار اور مقبولیت کے باوجود تحریک انصاف ایسی سیاسی جماعت نہیں بن سکی جو اپنے قائد کی عدم موجودگی میں بھی فیصلے کر سکے، اختلافات سمیٹ سکے اور اپنی حکمت عملی بنا سکے۔ عمران خان مرکزِ کائنات رہے اور باقی قیادت ان کے گرد گردش کرنے والے سیارے۔ اب سورج نظروں سے اوجھل ہے تو ہر سیارہ اپنے مدار کا خود اعلان کر رہا ہے۔

پارٹی کا تنظیمی نقشہ دیکھیے۔ ایک کور کمیٹی ہے، دوسری سیاسی کمیٹی، تیسری پارلیمانی کمیٹی اور اب پارلیمانی کمیٹی نے چھ رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی بنانے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ ان کے علاوہ تحریک تحفظ آئین پاکستان ہے جس کی قیادت راجہ ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی کے پاس ہے۔ پھر علیمہ خان گروپ، گنڈاپور گروپ، مراد سعید گروپ اور بشریٰ بی بی گروپ بھی موجود ہیں۔ مذاکرات کے حامی آزاد پنچھی الگ ہیں جبکہ ملک کے اندر اور باہر بیٹھے پارٹی یوٹیوبرز اور انفلوئنسرز کا اپنا ایک مقتدر حلقہ ہے جس کی طاقت کا اندازہ ان کی ویڈیوز کے ویوز سے لگایا جاتا ہے زمینی سیاست سے نہیں۔

اس سارے تماشے میں سب سے زیادہ قابلِ رحم کارکن ہے۔ اسے سمجھ نہیں آتی کہ کس کی بات مانے یا کس کے پیچھے چلے۔ آدھے اب بھی اس صدمے میں ہیں کہ خان صاحب کے بغیر کائنات کا نظام کیسے چل رہا ہے جبکہ آدھے اس خوش فہمی میں مبتلا ہیں کہ خان صاحب جیل میں بیٹھ کر بھی پورا نظام اپنی انگلیوں پر نچا رہے ہیں۔

لانگ مارچ کے دنوں میں پارٹی کے ڈیجیٹل مجاہدین ایسی ویڈیوز اور اے آئی سے تیار کردہ مناظر........

© Daily Urdu (Blogs)