menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Bad Tameez Senior

38 0
24.04.2026

پاکستان میں بڑھاپا کوئی عمر نہیں ایک "عہدہ" ہے۔ جیسے ہی کوئی بندہ پچاس پچپن کے پیٹے میں جاتا اور بالوں میں دو چار چاندی کے تار نمودار ہوتے ہیں یوں لگتا ہے جیسے حکومت نے بغیر فیس، بغیر ٹیسٹ، سیدھا مستقل بنیادوں پر اسے "بدتمیزی کا لائسنس" جاری کر دیا ہو۔ یہ وہ مرحلہ ہوتا ہے جہاں جملوں کا مفہوم کچھ یوں بدل جاتا ہے۔

"بیٹا ادب سیکھو" کا مطلب ہوتا ہے "میں جو کہہ رہا ہوں وہی آخری سچ ہے" اور "ہم نے دنیا دیکھی ہے" دراصل ایک ایسا ہتھیار ہے جس سے ہر نئی سوچ کو وہیں گولی مار دی جاتی ہے جہاں وہ بیچاری دماغ سے نکلنے کو زور لگا رہی ہوتی ہے۔

محفل میں اگر کوئی نوجوان ذرا اونچی ڈکار بھی لے لے تو فوراً کسی بزرگ کی آواز گونجتی ہے "اوئے یہ کیسا انداز........

© Daily Urdu (Blogs)