menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Marhoom Ban Jayen Ge Magar Mehroom Nahi

25 0
09.07.2026

مرحوم بن جائیں مگر محروم نہیں

کچھ عرصہ پہلے ایک جنازے میں شرکت کا اتفاق ہوا نمازِ جنازہ ختم ہوئی لوگ مرحوم کے لیے دعا کرتے رہے پھر آہستہ آہستہ منتشر ہونے لگے اس دوران دو بزرگ آپس میں بات کر رہے تھے۔ ایک نے دوسرے سے کہا اللہ تعالیٰ ہر انسان کو مرحوم بنائے محروم نہ بنائے یہ جملہ مجھے تیر کی طرح میرے دل و دماغ میں پیوست ہوگیا۔ کہنے کو یہ ایک عام سا جملہ تھا مگر میں کئی دن تک اس کے بارے میں سوچتا رہا آخر مرحوم اور محروم میں فرق کیا ہے؟

دونوں لفظوں میں صرف چند حروف کا فرق ہے لیکن حقیقت میں یہ دو مختلف زندگیاں ہیں بلکہ دو مختلف انجام ہیں ہم سب ایک دن مریں گے اس میں کوئی شک نہیں موت نہ امیر کو چھوڑتی ہے نہ غریب کو نہ بادشاہ کو نہ فقیر کو لیکن مرنے کے بعد ہر شخص ایک جیسا نہیں ہوتا کچھ لوگ مرحوم بن جاتے ہیں اور کچھ صرف مر جاتے ہیں۔ مرحوم وہ نہیں جس کی موت پر بڑا مجمع جمع ہو جائے کیونکہ مجمع طاقت سے بھی جمع ہو جاتا ہے شہرت سے بھی اور عہدے سے بھی مرحوم وہ ہے جس کے جانے کے بعد لوگوں کی آنکھیں نم ہوں دل سے دعا نکلے اور زبان بے اختیار کہہ اٹھے اللہ تعالیٰ ان پر رحم فرمائے اس کے برعکس محروم وہ نہیں جس کے پاس پیسہ کم ہو دنیا میں بے شمار غریب ایسے گزرے ہیں جو مرحوم کہلائے اور بے شمار دولت مند ایسے بھی گزرے جنہیں لوگ آج بھی اچھے لفظوں میں یاد نہیں کرتے اصل محرومی........

© Daily Urdu (Blogs)