menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Log Parhen Panch Waqt, Ashiq Parhen Har Waqt

47 0
16.02.2026

لوگ پڑھیں پانچ وقت، عاشق پڑھیں ہر وقت

​"کیا آپ جانتے ہیں کہ گاڑی چلاتے ہوئے یا کافی پیتے ہوئے یا کاروبار کرتے بھی آپ 'ولی' بن سکتے ہیں؟"

دعا محض چند الفاظ کا مجموعہ نہیں، بلکہ یہ ایک بندے کا اپنے رب کے سامنے اس بات کا برملا اعتراف ہے کہ "باری تعالیٰ! میں عاجز ہوں اور تو ہی قادرِ مطلق ہے"۔ دنیا کی ہر عبادت میں ریاکاری کا عنصر غالب آ سکتا ہے، دھیان خالص عبادت سے ہٹ سکتا ہے، لیکن جب انسان اللہ کو ہی اپنا غمگسار اور اپنا مالک مان کر مانگتا ہے تو یہ اللہ اور بندے کا اتنا خالص رشتہ ہے کہ اس میں نہ ریاکاری ہے نہ کوئی جھوٹی تمہید۔ اسی لیے آقاﷺ نے فرمایا: "دعا ہی عبادت ہے"۔

یہاں یہ سمجھنا ضروری ہے کہ اللہ پاک نے انسان کو اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا ہے، جیسا کہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: "وَمَا خَلَقُتُ الُجِنَّ وَالُإِنسَ إِلَّا لِيَعُبُدُونِ" (اور میں نے جنوں اور انسانوں کو صرف اپنی عبادت ہی کے لیے پیدا کیا ہے)۔ اس آیت کا اصل مقصود اور عبادت کا حقیقی فلسفہ صرف پانچ وقت کی مخصوص حاضری نہیں، بلکہ سارا دن، ساری رات اور چوبیس گھنٹے اپنے رب سے جڑے رہنے کا نام ہی اصل عبادت ہے۔

قرآنِ کریم میں مادہ "دعا" اپنے مشتقات کے ساتھ 212 بار آیا ہے۔ اگر ہم مختلف مفسرین کے نزدیک ان مخصوص دعائیہ کلمات کا جائزہ لیں جو براہِ راست پکار کی صورت میں موجود ہیں، تو ان کی تعداد 40 سے 65 کے درمیان بنتی ہے۔ ان میں سے تقریباً 60 فیصد دعائیں مغفرت اور ہدایت جیسے روحانی امور پر مشتمل ہیں، جبکہ 25........

© Daily Urdu (Blogs)