Rasool Ka Wasi e Barhaq, Apno Mein Ajnabi o Ghareeb (1)
رسول ﷺ کا وصیِ برحقؑ، اپنوں میں اجنبی و غریب (1)
زمین کے ایک گوشہ میں خلائق سے دُور ایک مردِ غریب اقامت گزیں ہے۔ اس کی غربت انتہائی اندوہناک ہے۔ وہ ایک گوشہ میں تنہا بیٹھا ہوا ہے اس کی تنہائی اُس پر اتنی شاق ہے کہ بیان سے باہر وہ اپنی قوم میں رہتے ہوئے بھی اجنبی اور غریب ہے۔ لیکن قوم کی بدبختی ان کی پریشان حالی کی وجہ سے اس کا دل حزن و اندوہ سے پُر ہے زمانے نے اُسے نہیں پہچانا حالانکہ وہ تمام زمانہ پر چھائے ہوئے تھا۔ زمین نے اسے نہیں پہچانا حالانکہ یہ زمین اُس کے شیریں اور حکیمانہ کلمات سے برابر گونجتی رہی اور اُس کے بڑے بڑے کارنامے اپنی آنکھوں سے دیکھتی رہی۔
یہ مردِ غریب و اجنبی دوسروں پر اپنا کل مال و متاع لٹا دیتا تھا لیکن کسی سے کسی چیز کا طلبگار نہ ہوا اس پر لوگوں نے ظلم کے پہاڑ ڈھائے وہ کبھی اپنے دل میں انتقام کا خیال بھی نہیں لایا۔ اپنے دشمنوں پر فتحیاب ہونے کے بعد بھی اُس نے اُنہیں معاف کر دیا۔ اپنے بدخواہوں اور دشمنوں کے ساتھ کبھی زیادتی نہیں کی۔ اپنے چاہنے والوں کے لیے کبھی کسی ناروا فعل کا مرتکب نہیں ہوا، وہ ضعیفوں کا مددگار غریبوں کا بھائی یتیموں کا باپ اور زندگی سے تنگ آئے ہوئے لوگوں کے لیے مہربان و شفیق تھا وہ ہر مشکل میں اُسی سے مشکلات کی مشکل کشائی کی توقع کرتے اور ہر مصیبت میں اُسی سے ڈھارس پانے کی امید کرتے۔ علم اس کا بہت زیادہ تھا۔ اس کا حلم بہت عظیم۔ اس نے اپنی عظمت و جلال سے کوہ و دشت کو بھر دیا تھا لیکن اسکا دل غم و اندوہ سے مملو تھا۔
بڑے بڑے دیووں کے سر اُس نے اپنی شمشیر سے کاٹے لیکن شفقت و محبت کے لحاظ سے خود مغلوب ہوگیا۔ دن کے وقت وہ عدل و انصاف اور خلائق کی داد رسی کرتا، احکامِ حق کے نفاذ پر کمر بستہ رہتا اور جب رات آتی تھی اور تاریکیِ شب اپنے شباب پر ہوتی تو غریبوں اور بے کسوں کے حال........
