menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Midhat e Syeda Tun Nisa Il Aalameen

40 0
14.11.2026

مدحتِ سیدۃ النساءِ العالمین سلام اللہِ علیھا

مخدومہِ عالمیان، سیدہِ کونین، صدیقہِ دارین، مادرِ حسنین، تسکین دلِ سرورِ کونین، سرچشمہِ عصمت و طہارت، مرکزِ مہر و وفا، امُ المعصومین، صدر نشینِ بزمِ زیرِ کسا، بتولِ عذرا، سیدۃ النساءِ العالمین سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہِ علیھا کی شانِ اقدس میں کچھ بیان کرنا، ان کی مدحت میں کچھ لکھنا اگرچہ ذہنِ انسانی کی دسترس سے ماورا ہے۔ لیکن پھر بھی ہر اس شاعر نے، جس کے دل میں کائنات کی اس مقدسہ معظمہ و مخدرہ عصمت بی بی کی مودت کا چراغ لو دیتا ہے، شانِ زہرا میں قلم کو سجدہ ریز کرنے کی سعادت پانے کے لیے کچھ نہ کچھ سعی ضرور کی۔

اس کالم میں اردو شعرو ادب سے چند شعراءِ کرام کے جنابِ زہراءِ مرضیہ کی مدحت میں لکھے گئے کلام سے منتخب اشعار و قطعات پیش کرنے کی سعادت حاصل کروں گا کہ رسولِ معظم کی قدسی مزاج لاڈلی، محسنہِ اسلام، محافظہِ امامت، مدافعہِ ولایتِ علیؑ بی بی مجھ حقیر و پُر تقصیر فقیر پہ نگاہِ کرم فرمادیں تو دنیا و عقبیٰ کی سرفرازی کا سامان ہوجائے گا۔ یا پاک مخدومہ! گر قبول افتد زہے عزّو شرف!

سب سے پہلے خدائے سخن قبلہ میر ببر علی انیسؒ کا کلام پیشِ خدمت ہے: ؎

ہاں اے زباں خموش ادب کا ہے یہ مقام کوثر سے منہ کو دھو لے تو لے فاطمہ کا نام

اے دل بجز درود نہ کچھ کیجیو کلام اے کلک اپنے سر کو جھکا دے باحترام

کاغذ پہ پہلے سورہِ مریم کو دم کروں تب فاطمہ کی عصمت و عفّت رقم کروں

اللہ رے فاطمہؑ کی بزرگی، زہے شرف بابا ملا تو فخرِ رسولانِ ماسلف

شوہر ملا امیرِ عرب اور شہِ نجف اللہ نے حسینؑ و حسنؑ سے دیے خلف

دونوں امام خلق کے حاجت روا ہوئے مشکل کشا کے بیٹے بھی مشکل کشا ہوئے

وہ فاطمہؑ کہ جو ہے سراپا خدا کا نور پرتو ہے جس کے چہرہِ اقدس کا شمعِ طور

گر حور اُن کو کہیے تو ہے عقل کا قصور اُن کے قدم کی خاک ہے سرمہ برائے حور

کس کو ملا یہ رتبہِ اعلیٰ جہان میں بھیجی خدا نے آیہِ تطہیر شان میں

شمسُ الضحیٰ علی ہیں تو بدرالدجیٰ ہیں یہ وہ جسم ہے تو جان و دلِ مصطفےٰ ﷺ ہیں یہ

بحرِ سخا علیؑ، گہرِ بے بہا........

© Daily Urdu (Blogs)